تیمر گرہ، پی ٹی آئی ایم پی اے کے ریما کس کیخلاف کنٹر یکٹر برادری سراپااحتجاج

تیمر گرہ، پی ٹی آئی ایم پی اے کے ریما کس کیخلاف کنٹر یکٹر برادری سراپااحتجاج

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ) حلقہ پی کے 17میدان لوئر دیر پی ٹی ائی کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان کا اسمبلی فلور پر لوئر دیر کے ٹھیکداروں کے خلاف ریمار کس کے خلا ف لوئر دیر کے کنٹریکٹر ز برادری کا ایم پی اے ملک لیاقت خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ان کے حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کا م بند کرنے جبکہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا اس حوالے سے تیمرگرہ سی این ڈبلیو آفس میں لوئر دیر کے ٹھیکداروں کا ہنگامی اجلاس اور بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ سے گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن لوئر دیر کے صدر انجنیئر اکرام اللہ خان،جنرل سیکرٹری عمران ٹھاکر،سینئر نائب صدر نیک محمد،حاجی محمد ایوب خان،دلاور خان اور اخون زادہ نصیب اللہ نے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی کے 17لوئر دیر پی ٹی ائی کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان کا لوئر دیر کے ٹھیکداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا معافی مانگنے تک ان کے حلقہ کے تمام ترقیاتی کاموں اور نئے ٹینڈ رزکا بائیکاٹ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ملک لیاقت خان ٹھیکداروں کے خلاف تنقید کے بجائے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ کے لوئر دیر کے ٹھیکداروں کے 6ارب روپے بقایا جات چلے ارہے ہے اور ٹھیکدار برادری اپنے پیسوں سے ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہے ہے اور ابھی تک پی ٹی ائی کے ممبران اسمبلی نے لوئر دیر کے لئے کوئی میگا پراجیکٹ منصوبہ منظور نہیں کیا ہے مقررین نے کہا کہ ایم پی اے موصوف اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ٹھیکدار برادری کو نشانہ بنا رہے ہے مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن فری ٹیکس زون ہے اس حوالے سے انہوں نے عدالت سے حکم امتنا عی حاصل کی ہے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ان سے ٹیکس کاٹا جارہا ہے جو کہ توہین عدالت کے مترادف ہے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لوئر دیر کے ٹھیکدار برادری اپنے حقوق کے لئے متحد ہے اور ٹیکس نفاذ کے خلاف دوبارہ عدالت سے رجوع کرئینگے۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر