جامعہ پشاور کے پاکستان سٹڈی کی گورننگ بورڈ کااجلاس

  جامعہ پشاور کے پاکستان سٹڈی کی گورننگ بورڈ کااجلاس

  



پشاور(سٹی رپورٹر)جامعہ پشاور کے پاکستان سٹڈی کی گورننگ بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹڈی سنٹر کو ملکی سطح پر وقوع پزیر ہونے والے واقعات پر قومی بیانیہ آگے لانا چاہیے تاکہ جامعہ پشاور قومی دھارے میں اپنے سکالرز کو روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ وقتی تقاضوں پر بھی پورا اتر سکے۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء میں کراچی سے آئے ہوئے انور شاہین، اسلام آباد سے الطاف اللہ ڈین آرٹ اینڈ ہیومنیٹیز، پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال، ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی شفیع الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی اور پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سینٹر شامل تھے۔ اس موقع پر سنٹر میں تین فیکلٹی ممبرز کی شمولیت کی توثیق کی گئی جبکہ سینٹر سے متعلق بہت سے کمیٹی سفارشات پر اتفاق بھی کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...