ؒیورپی ممالک سے ترسیلات زر میں 7فیصد اضافہ 

ؒیورپی ممالک سے ترسیلات زر میں 7فیصد اضافہ 

  



کراچی(اکنامک رپورٹر) یورپی یونین کے رکن ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جاری مالی سال کے دوران ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2019ء تک کے عرصہ میں یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 283.35 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.76 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں  یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 265.42 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق نومبر میں  یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 52.76 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک بجھوایا، گزشتہ سال نومبر میں  یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 60.94  ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاگیا تھا۔اس عرصہ میں جرمنی میں مقیم پاکستانیوں نے 54.18 ملین ڈالر، سپین 72.5 ملین ڈالر، اٹلی 60.66 ملین ڈالر اورفرانس میں مقیم پاکستانیوں نے 30.56 ملین ڈالر کی ترسلات زرکیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جرمنی، سپین، اٹلی اورفرانس میں مقیم پاکستانیوں نے بالترتیب 53.61، 68.16، 46.36 اور24.44 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارساک کیاتھا۔موجودہ حکومت نے  ملک میں ترسیلات زرقانونی ذرائع سے ارسال کرنے  کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی ترسیلات زرمیں 9.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جاری مالی سال میں اب تک ترسیلات زرکے اعدادوشمارحوصلہ افزاء ہیں۔

مزید : کامرس