بینک اسلامی اور بیس ایچ ٹیکنالوجیز کے مابین معاہدے پر دستخط

  بینک اسلامی اور بیس ایچ ٹیکنالوجیز کے مابین معاہدے پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٓلاہور(پ ر) بینک اسلامی جو پاکستان میں پہلے ہی جدید ترین بینک کے طور پر پہچانا جاتا ہے، نے اپنے معیارات کو بڑھایا اور جرات کے ساتھ مستقبل میں قدم رکھا۔  بینک اسلامی پاکستان میں پہلا مالیاتی ادارہ بن چکا ہے جس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے کسٹمر انٹریکٹو سروس کی صلاحیتوں کو حاصل کیا۔ بینک اسلامی نے بینکنگ کی صنعت میں مستقل تکنیکی ترقی حاصل کی۔ بینک اس مقصد کے حصول کے لئے کامیابی اور جدید خدمات کے استعمال کے ایک اہم اشاریئے کے طور پر صارفین سے محبت پر یقین رکھتا ہے۔ اس حوالے سے بینک اسلامی نے BaseH  ٹیکنالوجیز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی حامل اس کی ڈیجیٹل پراپرٹیز کے ذریعے جدید ترین آٹومیٹڈ کسٹمر فیسلی ٹیشن متعارف کرائی گئی ہے۔ بینک اسلامی کے صدر و سی ای او سید عامر علی، BaseH کے سی ای او انیس الدین شیخ، بینک اسلامی کے ہیڈ سی بی بلال فیض، ہیڈ مارکیٹنگ سید فہد بن طارق اور ڈائریکٹر BaseH خرم شہزاد دیگر کے ہمراہ تقریب میں موجود تھے۔
 بینک اسلامی کی قیادت اپنی مستقل کامیابی کی کلید کے طور پر تیز رفتار تکنیکی ترقی پر یقین پختہ رکھتی ہے۔ 

مزید :

کامرس -