زیورات کی بر آمدات میں 38فیصد اضافہ

زیورات کی بر آمدات میں 38فیصد اضافہ

  



اسلام آباد (اے پی پی)نومبر 2019ء کے دوران زیورات کی برآمدات میں 37.94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر 2019ء کے دوران زیورات کی برآمدات 0.67 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ نومبر 2018ء کے دوران 0.48 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح نومبر 2018ء کے مقابلہ میں نومبر 2019ء کے دوران زیورات کی ملکی برآمدات میں 0.19 ملین ڈالر یعنی 37.94 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس