نئی شناخت کے ساتھ سول فوڈ اور میوزک فیسٹیول کا شاندار انعقاد
لاہور (پ ر)پاکستان کا سب سے بڑا فوڈ اور میوزک ایونٹ SOULفیسٹیول (گزشتہ کوک فیسٹ) 27,28,29 دسمبر 2019کو لیک سٹی میں منعقد ہوا۔پاکستان کے بہترین کھانوں اور موسیقی کا امتزاج شراکین کے لیے اپنی طرز کا ایک الگ تجربہ ثابت ہو ا۔گزشتہ دو سالوں میں منعقدہ 15انتہائی شاندار فیسٹیولز کی کامیابی کے بعد منتظمین ”ایکٹو میڈیا اور فوڈیز آر اس“ اس کو ایک نئی شناخت دینے جا رہے ہیں۔ SOUL فیسٹیول کا پہلا حصہ گزشتہ فیسٹیول سے مزید بڑے اور بہترین کے وعدے کے ساتھ آیا۔یہ فیسٹیول فیملیوں کے لیے کھانے اور موسیقی سے بڑھ کر رونق،رنگ و بو،جشن اور مسرت بھرا دن ثابت ہو گا۔لاہور کے بعد SOUL فیسٹیول کراچی اور آخر میں اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔SOUL فیسٹیول میں شراکین کی بڑی تعداد کوانواع و اقسام کے کھانے اور ذائقے ملیں گے۔ اس میں نہ صرف پروفیشنل اور ماہر شیف بلکہ گھروں سے کھانے کا کاروبار کرنے والے افراد بھی حصہ لیں گے۔SOUL فیسٹیول ہوم بیس فوڈ مارکیٹ کو ایک پلیٹ فارم اور ترقی دینے پر فخر کرتے ہیں۔SOUL فیسٹیول میں دیسی سے کانٹی نینٹل،ایشین (چائینیز، جاپانی، تھائی)،ترکش،لبنانی اور اٹیلین ہر طرح کے موسمی اور تازہ کھانے پیش کیے جائیں گے۔ایکٹو میڈیا اور فوڈیز آر ا س کے منعقد کردہ SOUL فیسٹیول کے لیے کشمیر کوکنگ آئل، پی ایس او(ڈیجی کیش)ہائی جین پارٹنر کے طور پر کول اینڈ کول،UBER،SWVL، کینڈی لینڈ،ایریل اورکیرینٹ نے اشتراک کیا ہے۔
ایزی ٹکٹس (ٹکٹنگ پارٹنر)اور ٹی وی ون، نیوز ون اور ایف ایم 91 میڈیا پارٹنر ہیں۔اس ایونٹ کا سب سے مسحور کن اور انتظار کیا جانے والا حصہ موسیقی ہے جہاں تمام سامعین کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے موسیقی کی دھن پر ڈولتے ہیں۔اس مرتبہ SOUL فیسٹیول سامعین کویادگارتجربہ دینے کا وعدہ کرتا ہے جہاں علی سیٹھی، جوش، آئمہ بیگ،عاصم اظہر،Quadrum،فرحان سعید،سہارا یو کے جیسے کئی اورپاکستانی اور غیر ملکی موسیقار حصہ لیں گے۔ایکٹوِ میڈیا کے سی ای او جناب سعدایم خان کا کہنا تھا کہ”2017میں فوڈ فیسٹ کے پہلے سیزن میں 250,000سے ذیادہ لوگوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ مل کر پاکستانی ثقافت کاجشن منایا۔دوسرے سیزن نے تاریخ بنائی اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ ایونٹ بنا۔اب فوڈ فیسٹ کی نئی شناخت SOUL فیسٹیول کے تیسرے سیزن میں مزید کھانے،موسیقی اور رونق کے ساتھ ہم اپنے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔“پس اس سال کی سردیوں کی سب سے بڑی تقریب میں شامل ہونے کے لیے اپنے کیلنڈر پر نشان لگا لیں،جہاں 100 سے زیادہ کھانے کے پوائنٹ، 25شاندار موسیقار اور نہ رکنے والی انٹر ٹینمنٹ آپ کی منتظر ہے۔SOUL فیسٹیول صرف فیمیلیوں کا فنکشن ہے۔ٹکٹیں آن لائن www.easytickets.pkسے خریدی جا