حلیب فوڈز کا ''برانڈ آف دی ایئر'' لوگو استعمال کرنے کے حوالے سے وضاحتی بیان

 حلیب فوڈز کا ''برانڈ آف دی ایئر'' لوگو استعمال کرنے کے حوالے سے وضاحتی بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)حلیب فوڈز قانون کی پاسداری کرنے والی کمپنی ہے، جو تمام قابل اطلاق قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کو یقینی بناتی ہے۔ حال ہی میں، برانڈ فاؤنڈیشن نے حلیب فوڈز پر 'برانڈ آف دی ایئر' کے لوگو کو استعمال کرنے کے لائسنسنگ حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔ چونکہ یہ دھوکہ دہی کا الزام ہے لہذا حلیب فوڈز ''دی برانڈ فاؤنڈیشن'' کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر اس غیر قانونی چیلنج کے خلاف بھرپور جواب دے گا۔ حلیب فوڈز اس کے ساتھ یہ بات واضح کرنا چاہتا ہے کہ: حلیب فوڈز نے برانڈ فاؤنڈیشن کے لوگو میں سے کسی چیز کو استعمال نہیں کیا۔ ''برانڈ آف دی ایئر'' لوگو ورلڈ برانڈنگ فورم سی آئی سی کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔ ''ورلڈ برانڈنگ ایوارڈز'' کے فاتح اور شریک کی حیثیت سے، حلیب فوڈز کو یہ ٹریڈ مارک اور لوگو استعمال کرنے کے حقوق اور لائسنس دیئے گئے ہیں۔ اس طرح، لوگو؛ ''ورلڈ برانڈنگ ایوارڈز'' اور ''برانڈ آف دی ایئر''، پاکستان میں حلیب فوڈز کے مواد پر مستعمل ہیں جو متعلقہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کے مطابق استعمال کیے جاتے ہیں۔  

مزید :

کامرس -