خام روئی کی در آمدات میں 12فیصد کمی 

  خام روئی کی در آمدات میں 12فیصد کمی 

  



کراچی(اکنامک رپورٹر) نومبر 2019ء کے دوران خام روئی کی درآمدات میں 12.37 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 16.4 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ نومبر 2018ء کے دوران خام روئی کی درآمدات کا حجم 18.7 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح نومبر 2018ء کے مقابلہ میں نومبر 2019ء کے دوران خام روئی کی ملکی درآمدات میں 2.3 ملین ڈالر یعنی 12فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس