جوبلی لائف انشورنس کا پاکستان سٹاک ایکسچینج ٹاپ 25 کمپنیز کاایوارڈ حاصل 

جوبلی لائف انشورنس کا پاکستان سٹاک ایکسچینج ٹاپ 25 کمپنیز کاایوارڈ حاصل 

  



کراچی (پ ر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ملک میں صف اول کی 25 کمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی کراچی میں حال ہی میں تقریب منعقد ہوئی۔ یہ پاکستان کے کاروباری شعبے کی شاندار خدمات کے اعتراف میں سب سے اہم ایوارڈز شمار کئے جاتے ہیں۔ اس ُپروقار موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی موجود تھے۔ ایوارڈز جیتنے والی کمپنیوں کا مختلف اقسام کی صنعتوں کی ضروریات پوری سے تعلق ہے جن کے ڈالر سے پڑنے والا فرق، ڈیویڈنڈ کی تقسیم، انتظامی آمدن میں اضافہ، منافع، کاروباری انتظامیہ اور سرمایہ کاروں سے تعلقات  سے متعلق معاملات اولین شرائط میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے دیگر سینئر حکومتی انتظامیہ کے ہمراہ کمپنیوں میں ایوارڈز تقسیم کئے جنہوں نے سال 2016، 2017 اور 2018 میں صف اول کی 25 کمپنیوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنائی۔ جوبلی لائف انشورنس نے پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈ 2016 وصول کیا۔ یہ ایوارڈ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے جوبلی لائف انشورنس کی ریٹیل ڈسٹری بیوشن کے گروپ ہیڈ فرحان فریدی سے وصول کیا۔ 

مزید : کامرس