ہواوے کی ترقی کے بارے  میں دستاویزی فلم تیار

      ہواوے کی ترقی کے بارے  میں دستاویزی فلم تیار

  



لاہور دسمبر(پ ر)ہواوے کی گلوبل لیڈر شپ نے نئی جاری کی جانے والی ڈاکومینٹری سیریز میں کمپنی کے شروع کے دنوں اور پھر دنیا کی ایک سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بننے کے سفر پر ایک نگاہ ڈالنے کا موقع فراہم کیا ہے۔"Who is Huawei?" سیریزکو بی بی سی کے تعاون سے تیار کیا گیا اور اس میں ہوا وے کے بانی اور سی ای او،رین زینگ فی، ہواوے کے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک ریسرچ کے پریذیڈنٹ،ژو وین وی اور ہواوے کے دوسرے ایگزیکٹوز،تجزیہ کاروں اور گلوبل ٹیلی کام لیڈرز کے انٹرویوز شامل ہیں۔آج پوری دنیا ہواوے کی مضبوط مارکیٹ ہے کیونکہ سرکاری اور نجی دونوں شعبے ICT انفرا اسٹرکچر میں اہم سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔زینگ فی نے اس سال کے شروع میں ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے مشرق وسطیٰ کی جرات مندانہ کوششوں اور ریاضی و انجنیئرنگ میں عرب دنیا  کی تابناک تاریخ کا اعتراف کیا تھا۔

مزید : کامرس


loading...