اسلامک یونیورسٹی کی سکالرشپ ایوارڈ کمیٹی میں نمائندگی باعث فخر ہے، اسلام آباد چیمبر

 اسلامک یونیورسٹی کی سکالرشپ ایوارڈ کمیٹی میں نمائندگی باعث فخر ہے، اسلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر سیف الرحمٰن خان اور سینئر نائب صدر طاہر عباسی نے احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے تحت انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر محمد اسلم کھوکھر کو یونیورسٹی کی انسٹی ٹیوشنل سکالرشپ ایوارڈ کمیٹی کا ممبر نامزد کرنے پر مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اس حیثیت سے مستحق طلبا کے بہترین مفاد میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی سکالرشپ ایوارڈ کمیٹی میں آئی سی سی آئی کی نمائندگی باعث فخر بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد اسلم کھوکھر کو یونیورسٹی کی مذکورہ کمیٹی کا ممبرنامزد کرنے سے انڈسٹری اکیڈیمیا روابط کو بھی مزید فروغ ملے گا جس سے طلبا اور مقامی صنعتوں کیلئے فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید :

کامرس -