ستاروں سیاروں اور برجوں کی روشنی میں 2020ء آپ کی معاشی، معاشرتی اور خانگی زندگی پر کیا اثرات مرتب کرے گا؟

ستاروں سیاروں اور برجوں کی روشنی میں 2020ء آپ کی معاشی، معاشرتی اور خانگی ...

  



روزنامہ ”پاکستان“ کے شیخ طارق اقبال ماہر علم نجوم کی بنیاد پر سالِ نو کے متعلق پیش گوئیاں کرتے ہیں۔

پیارے قارئیں

قدیم اور جدید سائنٹیفک نظریات اور مشاہدات سے یہ تسلیم شدہ امر ہے کہ نظام شمسی اور نظام عضابی کا آپس میں گہرا تعلق ہے اس لئے سیارگان کی کلمک شعاعیں ہمیں اور ہمارے امور متاثر کرتی ہیں کیونکہ یہ برقی مقناطیس کی شعاعیں انسانی جسم کا احاطہ کئے ہوئے ہیں اس لئے ہمارے خیالات، عادات، مزاج اور رنگ روپ پر اثر انداز ہوتی ہیں اور ہمارے جذبات میں بھی حرکات پیدا کرتی ہیں۔ تمام برج کے حالات اجتماعی نقطہء نظر سے پیش کئے جاتے ہیں ستاروں کی یہ پوزیشن بے حد فائدہ بھی دیتی ہیں اور بعض اوقات بری طرح متاثر بھی کرتی ہیں لیکن انسان ان کی پوزیشن بدلنے سے قاصر ہوتا ہے ان کی نحوست ختم کرنے کے لئے واحد حل رجوع الٰہی اور صدقہ و خیرات سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ہے اس سلسلے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی قارئین کی خواہش کے پیش نظر سیاروں اور ستاروں کی پوزیشن اور حرکات و سکنات 2020ء میں کیسی رہے گی کا مکمل جائزہ پیش خدمت ہے۔

برج حمل

گزشتہ سال آپ کے لئے قدرے مشکل رہا ہے مگر نیا سال اپنے دامن میں کئی نوازشات لئے آ رہا ہے، یہ سال آپ کو ایسے مواقع فراہم کرے گا جو آپ کے روز گار اور کیرئیر کو چار چاند لگانے کا باعث بنے گا پچھلے سال جن افراد کو جادو ٹونے اور بندش کا سامنا تھا نیا سال شروع ہوتے ہی آپ کو پوری پاور ملے گی مشتری اور یورنس کا ملاپ ہو رہا ہے یہ ملاپ 17 جون تک جاری رہے گا آپ ہر قسم کے جادو ٹونے کی بندش سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، بیمار افراد کو شفا نصیب ہو گی جنوری سے مارچ تک بار بار ایسے مواقع ملیں گے جن سے روز گار میں بہتری آئے گی، بے روز گار افراد کو روز گار ملے گا، کاروباری افراد کے کاروبار میں اضافہ ہوگا جون ان لوگوں کے لئے بے حد شاندار ہوگا جو کسی مقدمے کا شکار ہیں یا جیل میں بند ہیں سرکاری ملازمین کے لئے بھی یہ وقت بہترین ہوگا، روزگار یا تعلیم دونوں کے لئے ویزے کے حصول میں کوشش کامیاب ہو گی جولائی سے ستمبر تک ستارہ اس پوزیشن پر آ جائے گا جب اسے عطارد کی پوری پاور ملے گی جو لوگ جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہ رہے ہیں وہ بحکم اللہ اپنا الگ مکان کی تعمیر کرنے یا خرید و فروخت میں کامیاب ہوں گے غیر متوقع پیسہ بھی ہاتھ میں آنے کا امکان ہے۔پرائز بانڈ کی خریداری پر غور کریں، اولاد کے حوالے سے پریشان لوگوں کو خوشخبری ملے گی جن لوگوں کو اولاد کی شادی کی فکر ہے اور کافی عرصے سے اچھے رشتے کی تلاش میں ہیں، ان کو بحکم اللہ مناسب رشتہ مل جائے گا جو لوگ خود اس سلسلے میں بندش کا شکار تھے ان کی بندش ٹوٹ جائے گی اور وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے لیکن زحل بھی دلو کے ساتھ مل کر شرارتی ہوگا اس دوران وہ لوگ ہوشیار رہیں جو عشق و محبت جیسے معاملات سے گزر رہے ہیں، ان کو ماسوائے رسوائی، کچھ نہ ملے گا، اگر ان لوگوں نے اپنے قدم پیچھے نہ کئے تو بات جھگڑے اور قانونی معاملات تک پہنچ جائے گی صاحب اولاد کو بھی مشورہ ہے کہ وہ اولاد کے معاملات و حرکات پر گہری نظر رکھیں ورنہ بعد میں صرف پچھتاوا ہی رہ جائے گا اکتوبر تا دسمبر آپ کے کیرئیر کے حوالے سے شاندار ہوں گے یہاں پر چار ستاروں کا اجتماع ہو رہا ہےجو کہ عرصہ 16 سال بعد ممکن ہوا ہے یہ ستارے آپ کے معاشی معاملات بہتر کریں گے جو لوگ پچھلے 18 برس سے ایک مقام پر کھڑے تھے اور وہ غربت کی زندگی بستر کر رہے تھے بحکم اللہ ان کا نصیب ایسا کھلے گا کہ وہ بے ساختہ قدرت کے سامنے سجدہ ریز ہو جائیں گے یہاں پر سب سے زیادہ پاور روز گار کے امور میں ہے ان کی ترقی اور من پسند جگہ تبادلے کا امکان ہے اس کے بعد جادو، بندش، بے سکونی اور عرصہء دراز سے رکاوٹوں کا سامنا کرنے والوں کے لئے انتہائی بہترین وقت ہوگا، ہر قسم کی نحوست کا خاتمہ ہوگا بیمار افراد کے لئے نماز کی پابندی بہت ضروری ہے وہ جب اللہ پاک سے خود دعائیں مانگیں گے تو ان کو شفا ملے گی جن والدین کی اولاد بیرون ملک ہے اور وہ سیٹل نہیں ہو پا رہی تھی، ان کے بچے نہ صرف اچھے روز گار پر لگ جائیں گے بلکہ ان کی رہائش کا بہترین انتظام ہونے کا امکان ہے، بے اولاد افراد کو اکتوبر، نومبر کے درمیان میں ہی خوشخبری مل جائے گی۔ قارئین گزشتہ سال دسمبر کی 24 تاریخ سے لے کر 27 تاریخ تک تقریباً ایک صدی کے بعد سات ستاروں کا، ایک گھر میں اکٹھے ہونے کا سال تھا جس میں ایک ستارہ مریخ بھی شامل تھا چونکہ جنوری 2020ء سے چند دن پہلے یہ عمل ہوا تو اس کے اثرات براہ راست آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوں گے اور یہ بہت بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور آپ کا طرزِ زندگی ہی تبدیل ہو جائے گا آپ کی پوری زندگی جو گزر چکی ہے اس میں ایسی تبدیلیاں کبھی نہیں ہوئی تھیں جو اب ہونے کا امکان روشن ہے۔ نوکری، رہائش، کاروبار سمیت اور بہت کچھ بدلے گا اور خاص طور پر یہ بات ہوتی نظر آ رہی ہے کہ آپ کی اولاد نے جو تعلیم برسوں میں حاصل کی، وہ اس لائن کو چھوڑ کر ایک نئی ڈگر پر چل نکلے گے، برسوں سے حاصل کی ہوئی تعلیم ضائع ہونے کا امکان ہے لیکن پھر بھی مستقبل کے حوالے سے بہتر رہے گا،شروع میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ اسی طرح کاروباری حضرات میں زیادہ تر افراد اپنے کام کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہیں گے جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اب الگ گھر بنا سکتے ہیں اور جو لوگ برسوں سے جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں،اچھے رشتوں کی تلاش میں بیٹھے رہے،اب وہ اس بندش سے آزاد ہو جائں گے اور اسی سال اس حوالے سے اپنے لئے خوشخبری سن لیں گے مجموعی طور پر 2020ء آپ کی زندگی میں شاید پہلی مرتبہ بڑی بڑی تبدیلیوں کے ساتھ نمودار ہوا ہے جو لوگ نماز کی پابندی کرتے ہیں اور ہر معاملے میں صرف اپنے رب سے رجوع کرتے ہیں وہ بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے اپنی نیت صاف رکھیں سچی توبہ کر کے روزانہ ”سبحان اللہ یا نصیر یاولی یا اللہ“کی تسبیح 500 مرتبہ دن میں پڑھا کریں گے، ان شاء اللہ منزل ان کے زیادہ قریب ہو گی۔برج ثور

گزشتہ سال ثور افراد کو روز گار، کیریئر، بچوں اور صحت کے حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، مگر بحکم اللہ اس سال حالات پہلے کی نسبت بہتر ہوں گے اس سال عطارد کی پاور شروع سال سے ہی مل جائے گی عطارد کا تعلق روزگار اور معاشی معاملات سے ہوتا ہے تو سال کے شروع میں ہی آپ کو بہتری کا سامنا رہے گا جو لوگ بے روز گار تھے اور عرصہء دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے ان کو روز گار ملے گا۔ جنوری سے لے کر مارچ تک، حالات میں بہتری دینے والا ستارہ پاور میں رہے گا مگر ساتھ زحل کی رجعت کا امکان نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ زحل آپ کو دوسروں کے گھریلو معاملات سے دور رہنے کا اشارہ دے رہا ہے اور کسی کے مقدمے یا کسی بھی قانونی مسئلے میں دخل اندازی سے روک رہا ہے چونکہ زحل اس سال کے شروع سے شرف یافتہ ہو رہا ہے یہ نقصان تو نہیں کرے گا، لیکن احتیاط ضرور برتیں، اپریل سے جون کے درمیان جتنا بھی عرصہ ہے یہ مشتری کی پاور ہے مشتری آپ کی زندگی میں جاری تمام نحوست کو ختم کرنے کا سبب بنے گا گھریلو ماحول میں جتنی بھی ٹینشن اور کشیدگی تھی، وہ مشتری کے پاور میں آتے ہی ختم ہو جائے گی۔ یہ عزت بڑھانے میں بے حد مدد گار ہوگا۔ اس دوران آپ کے برج سے میزان نکل رہا ہوگا، جو پچھلے ڈھائی برسوں سے قیام کئے ہوئے تھا اس کے نکلتے ہی وہ تمام افراد شفاء حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے جن کے مرض تک کا بھی پتہ نہیں چل رہا تھا اور وہ شدید بیمار تھے جن لڑکے لڑکیوں کا رشتہ طے نہیں ہو رہا تھا اب ان کے رشتے کی بندش ٹوٹ جائے گی تعلیم کی غرض سے باہر جانے والوں کو بھی ویزے کے حصول میں کامیابی ہو گی۔ جولائی تا ستمبر کے درمیانی عرصہ میں گھر کی تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں اسی طرح آپ کی موجودہ نوکری میں تبدیلی والا ستارہ بھی پاور میں ہوگا۔ جولائی کے درمیانی عرصہ میں زحل اور میزان کا ٹکراؤ ازدواجی معاملات میں کشیدگی پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے، طے شدہ رشتہ ٹوٹنے کا خطرہ بھی لاحق رہے گا البتہ شمس کی پاور مالی معاملات میں نئی صورت حال پیدا کر دے گی اکتوبر تا دسمبر ہر قسم کی خراب صورت حال بہتر ہو جائے گی اس دوران مشتری، عطارد، شمس تینوں پاور میں آ جائیں گے جو سال کی تمام پریشانیوں، مشکلات کو ختم کرنے اور ہر قسم کی بندش سے نجات حاصل کرنے کا سبب بنیں گے۔ عطارد اور مشتری کے برج ثور کے ملاپ سے اولاد کے حوالے سے بڑی خوشخبری ملے گی، ان کے مستقبل کا تعین بھی اسی دوران ہوگا بعض افراد کی اولاد، تعلیم کی غرض سے باہر جا سکے گی، اکثر کو روز گار کے بے حد شاندار مواقع ملیں گے جو لوگ اپنی یا اپنے بچوں کی شادی کے سلسلے میں رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے یا جن بچیوں کی عمریں بیتی جا رہی تھیں ان کے رشتے آ جائیں گے اور وہ شادی کے مراحل سے گزریں گی، معزز قارئین 24 دسمبر 2019ء میں سات ستارے زائچے کے 6 گھر میں اکٹھے ہوئے جو 27 دسمبر تک رہے ایسا قریباً ایک صدی کے بعد ہوا ہے آپ کا سیارہ مریخ بھی ان سیاروں میں شامل تھا جس کے اثرات پوری تیزی سے آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوں گے اور آپ کی زندگی میں اہم تبدیلیوں کا عمل شروع ہو جائے گا کچھ تبدیلیاں تو بڑی شاندار رہیں گی اور کچھ تبدیلیاں شاید آپ کو ناگوار گزریں گی مگر ان کے ہونے کے امکانات کافی روشن ہیں۔ یہ تبدیلیاں روز گار میں، رہائش میں، اولاد کے حوالے سے اور صحت کے امور کے حوالے سے بھی بہت اہم ہیں۔ برسوں سے بیمارافراد اللہ کے حکم سے شفا یاب ہوں گے، جادو، ٹونے وغیرہ کے اثرات سے نجات ملے گی۔ خواہشمند افراد کی شادی ہو جائے گی برسوں سے بیرون ملک میں رہائش پذیر وطن واپس لوٹ آئیں گے اور عزیز و رشتہ دار جن سے برسوں ہوا تعلق ٹوٹا ہوا تھا، اب دوبارہ زندگی میں لوٹ آئے گے، برسوں سے چلتے ہوئے مقدمے بھی آپ کے حق میں ختم ہو جائیں گے مجموعی طور پر 2020ء بہت بڑی تبدیلیوں کے ساتھ نمودار ہو رہا ہے جس میں زیادہ اچھا ہونے کی امید ہے لیکن اس میں آپ کی نیت کا عمل دخل بہت زیادہ ہوگا۔اچھی سوچ اچھے نتائج دے گی جبکہ ناجائز آمدن اور ہر طرح کے ناجائز کام کرنے والوں کے لئے شاید مشکلات ہی رہیں۔ نماز کی پابندی رکھیں اور تیسرے کلمے کا ورد، درود شریف کی کثرت سارے کاموں کے لئے باعث برکت رہے گی۔ اللہ بہتر جانتا ہے، آپ جیسا گمان کریں گے، آپ اللہ کو ویسا ہی پائیں گے۔

برج جوزا

2019ء آپ کے لئے ایک امتحان سے کم نہ تھا اس میں آپ کی صحت زیادہ خراب تھی اس کے علاوہ رزق کے حصول میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔ راہ چلتے مشکلات گلے پڑ رہی تھیں، مگر اس سال حالات قدرے مختلف ہوں گے سال کے ابتدا میں قدرے مشکلات برقرار رہیں گی اس کے علاوہ اگر آپ کسی چیز کے اثرات محسوس کر رہے ہیں تو یہ اثرات 21 فروری تک جاری رہ سکتے ہیں، اس دوران صرف خاموش رہنے، صبر کا مظاہرہ کرنے اور کسی بھی معاملے سے دور رہنا ہوگا۔ 14 مارچ سے عقرب، ثور اپنے مقام پر واپس چلے جائیں گے، ان کی وجہ سے ہی پچھلے سال سارے مسائل پیدا ہوئے تھے، ان کی واپسی کے ساتھ ہی آپ کی زندگی میں ایک بہار سی آ جائے گی اس کے بعد اپریل میں جب مشتری بھی پاور میں ہوگا تو روز گار کے امور میں زبردست بہتری آئے گی جو لوگ کافی عرصے سے بیکار تھے ان کو نوکری مل جائے گی جو اپنا کام شروع کرنا چاہتے تھے ان کے لئے سرمائے کا انتظام ہو جائے گا قرض میں پھنسے ہوئے لوگ اس سے نجات پا لیں گے اولاد کا سکھ حاصل ہوگا 18 جولائی سے 30 ستمبر کا عرصہ ملی جلی کیفیت میں گزرے گا آپ نے پہلے جو کچھ بویا ہوگا تو اس وقت میں کاٹ لیں گے گھر میں ٹینشن کا ماحول کسی گھر کے فرد کی وجہ سے بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ تبدیلی دینے والا ستارہ ستمبر کے شروع میں ہی حرکت میں آ جائے گا۔یہ وقت نوکری میں تبدیلی لانے کے لئے بے حد موزوں ہے آپ ہلکا سا ارادہ بھی کریں تو کامیابی مل جائے گی یہاں پراپرٹی والا سیارہ ثور بھی حرکت میں ہوگا رہائش تبدیل ہونے کا امکان ہے اس کے علاوہ غیر متوقع طور پر کوئی پلاٹ وغیرہ بھی ہاتھ آ سکتا ہے جس میں عقل کا استعمال سب سے اہم ہوگا سرکاری ملازمین کی ترقی کے بڑے شاندار مواقع سامنے آئیں گے، اگلے گریڈ میں تو فوری طور پر ریلیف مل جائے گا یکم اکتوبر سے 31 دسمبر تک کا عرصہ اہم امور میں کامیابی دلائے گا خاص طور پر مشتری شمس کے ساتھ اپنے گھر میں موجود رہے گا یہاں پر وہ عرصہ بارہ سال کے بعد آیا ہے، بارہ سال پہلے کا وقت لوٹ کر آ سکتا ہے یا پھر بارہ برسوں کے بعد عزت، دولت، شہرت اور سکون کا سانس لینا نصیب ہوگا دوست اور دشمن کی پہچان کے لئے سب سے اچھا وقت بھی یہی ہے صاحب اقتدار لوگوں سے فائدہ حاصل ہوگا جو لوگ خود سیاست دان ہیں وہ اچھے منصب پر فائز ہو سکتے ہیں یہاں قمر بھی حرکت میں ہوگا جو سفر سے متعلق معاملات میں بہتری لائے گا بس ایک بات کا خیال رکھیں کہ اس وقت عقرب، مریخ میں ہوگا جو بلا وجہ کی بندش، جادو ٹونے کے اثرات دیتا ہے اور راہ چلتے پریشانیاں گلے پڑتی ہیں، آپ کوان دنوں حسب توفیق راشن کی صورت میں صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے جو لوگ اتنی توقع نہیں رکھتے وہ ہر ہفتے کم سے کم ایک کلو شکر لے کر اس کو اپنے اوپر سے وار کر مقامی قبرستان میں کیڑوں، مکوڑوں کو ڈال دیں اس سے بحکم اللہ کسی بھی قسم کی رجعت کے اثرات آپ پر اثر انداز نہیں ہوں گے قارئین گزشتہ سال 24 دسمبر سے 27 دسمبر تک زائچے کے چھٹے گھر میں سات اہم ستاروں کا ملاپ ہوا، ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے لیکن آپ کی زندگی میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے تو اس کے اثرات آپ پر بڑے غیر یقینی ہوں گے، آپ جو بھی کام کر رہیں ہیں اس میں تبدیلی آنے کا امکان ہے، نوکری پیشہ بھی تبادلے سے نہ بچ سکیں گے، رہائش کی تبدیلی بھی متوقع ہے اور زندگی کے کئی اہم امور میں حیران کن تبدیلیاں ہو سکیں گی، ممکن ہے آپ اپنی لائن سے ہٹ کر کام کریں جو آپ کے مزاج کے مطابق تو نہیں ہوگا لیکن نا چاہتے ہوئے بھی کرنا پڑے گا،مالی طور پر ان شاء اللہ مضبوط ہوں گے بڑی سے بڑی بیماریاں بھاگ جائیں گی اور ذہنی اور دلی سکون محسوس کریں گے۔ وقفے وقفے سے پیسہ ہاتھ میں آتا رہے گا لیکن سب سے بڑا امتحان آپ کے لئے اپنے غصے پر قابو رکھنا اور خاص طور پر دل کے معاملات کو کنٹرول میں رکھنا ہے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں بد نامی اور رسوائی کے لئے تیار رہیں اور اولاد کے تمام معاملات پر گہری نظر رکھیں خاص طور پر موبائل فون اور نیٹ کا استعمال کرنے والے بچوں پر نظر رکھنا بے حد ضروری ہے مجموعی طور پر 2020ء ایک اچھا سال ثابت ہوگا،بہت سے معاملات میں فائدہ ملے گا اور آپ کی اولاد کی دل لگیاں امتحان بنی رہیں گی نماز کی پابندی کریں یا کریم، یا سلام، یا مومن ہر نماز کے بعد سو مرتبہ پڑھنا آسانیاں، برکتیں اور رحمتیں لے کر آئے گا۔ اِن شاء اللہ یہ علم ستاروں کے حوالے سے قیاس پر مبنی ہے۔ میرا اللہ سب سے بہتر جاننے والا ہے۔

برج سرطان

آپ کے لئے 2020ء اپنے دامن میں کئی طرح کے اتار چڑھاؤ لے کر آیا ہے، اس میں جہاں آپ کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی وہاں عزت میں بھی اضافہ ہوگا لیکن اہم فیصلے اور تبدیلیاں بھی ہوتی دکھائی دیتی ہیں، آپ کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، سال کی ابتدا سے لے کر 2 اپریل تک کا عرصہ کیریئر کے حوالے سے قدرے تشویش ناک ہوگا، اس میں آپ کے لئے کئی مرتبہ ایسے مواقع بھی آئیں گے جہاں تھوڑا سا رسک بڑے خطرے کی جانب لے جا سکتا ہے۔اس لئے جو قدم بھی اٹھائیں اس میں استخارے کا سہارا لے لیں، امید ہے کہ آپ کا ہر فیصلہ بہتر ہوگا، نوکری میں تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں۔ یہ سلسلہ 7 جولائی تک برقرار رہے گا اس دوران عطارد مشتری کا شاندار ملاپ رزق کا حصول آسان بنا دے گا چونکہ مشتری کا تعلق عزت و شہرت سے ہوتا ہے اس لئے کھوئی ہوئی عزت واپس آ جائے گی، اسی طرح خاندان اور دوستوں میں بھی عزت میں اضافہ ممکن ہوگا جوان بچیاں جو عرصہء دراز سے والدین کی دہلیز پر بیٹھی تھیں وہ اپنے گھر جا سکیں گی، ان نشاء اللہ 8 جولائی سے 30 ستمبر تک کا عرصہ خانگی امور میں جاری کشیدگی کے خاتمے کا سبب بنے گا یہاں پر سب سے بڑی عزت آپ کو یہ ملے گی کہ جو عزیز و اقارب برسوں سے آپ کے ساتھ ناراض تھے، وہ خود چل کر آپ کے گھر آ جائیں گے، جن لوگوں کے عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں وہ مقدمات جیت جائیں گے اور جو لوگ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، ان کی غیر متوقع رہائی کا حکم بھی آ سکتا ہے، معاشی معاملات میں اتار چڑھاؤ رہے گا یکم اکتوبر تا 31 دسمبر تک پھر دو تین ستاروں کی اجتماعی پوزیشن بے حد شاندار ہو جائے گی، یہ وہ وقت ہوگا جب پورے سال کی محنت موصول ہو گی عطارد بڑی اچھی پوزیشن میں ہو گا، پیسہ تیزی سے آئے گا جو پورے سال کی محرومیوں کا ازالہ کر دے گا۔ نیا کاروبار کرنے کے لئے بھی بے حد موزوں وقت ہوگا۔بیکار افراد روز گار پر لگ جائیں گے جن لوگوں نے کہیں اپنی نوکری کی درخواست دی ہو گی وہ منظور ہو گی اس میں قمر دسویں گھر میں آ جائے گا، اس سے سفر کا خانہ کھل جائے گا۔خاص طور پر رزق کے حصول کے لئے باہر جانے کی کوشش کامیاب ہو گی بیمار افراد شفا پا سکیں گے اور جو لوگ کسی بھی قسم کی بندش کا شکار تھے وہ خود بخود اس بندش سے نکل جائیں گے خواہ وہ کتنی بھی سخت ہو، اولاد کا سکھ ملے گا، بے اولاد جوڑے قدرت کی طرف سے تحفہ موصول کریں گے۔ 2019ء دسمبر میں 24 دسمبر سے  27 دسمبر تک زائچے کے چھٹے گھر میں ایک بہت بڑا اجتماع ہوا ہے، ایسا عمل صدیوں بعد ہوتا ہے اور جب بھی یہ عمل ہوا تو اس نے قریباً ہر انسان کی زندگی کے ہر پہلو کو بدل کر دکھ دیا چونکہ یہ عمل آپ کے سیارے قمر پر بھی لاگو ہوتا ہے تو اس کے اثرات آپ براہ راست بڑی شدت سے محسوس کریں گے یہ آپ کی زندگی میں بے شمار اہم تبدیلیاں دے گا جو قریباً ہر سطح پر محسوس کی جا سکتی ہیں جو آپ کے گمان میں بھی نہیں ہوگا آپ خود کو ان کے لئے تیار رکھیں یہاں یہ بات کہنا بہت ضروری ہے کہ آپ برسوں سے جاری جس ڈگر پر چل رہے تھے اس سے ہٹ جائیں گے اور آپ یا آپ کی اولاد نے مستقبل میں جو بننے کے لئے خواب دیکھے تھے، وہ لائن ہی بدل جائے گی اور سالوں کی تعلیم ضائع ہونے کے بعد ایک نئے سلسلے میں داخل ہو جائیں گے لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس میں پریشانیاں ہوں گی۔لیکن شروع میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں بعد میں اللہ نے چاہا تو یہ آپ کے حق میں بہتر ہوتی جائے گی۔ نوکری، روز گار، کاروبار، رہائش ان سب میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے حضرت علیؓ کا فرمان ہے کہ جب کوئی کام ہونے والا ہوتا ہے تو اللہ پاک خود بخود اس کے اسباب پیدا فرما دیتے ہیں۔ آپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوگا کہ ہر چیز خود بخود سامنے آ جائے گی جو آپ کے حق میں امید ہے بہتری ہی رہے گی، بڑے بڑے فیصلے ہوں گے جن کا تعلق مستقبل سے ہوگا جو آپ کو حیران کر دیں گے مجموعی طور پر 2020ء آپ کے لئے جادو ٹونے و دیگر اثرات سے نجات اور زندگی میں پہلی مرتبہ بہت بڑی تبدیلیوں کا سال بھی ہے اللہ سے امید ہے آپ برسوں بعد اچھی پوزیشن میں آ جائیں گے بس اپنے روحانی معاملات ٹھیک کریں۔نماز کی پابندی، کثرت سے ذکرِ الٰہی ضروری ہے نیت صاف رکھیں، جھوٹ سے دور رہیں رزقِ حلال کی طرف جائیں، اللہ آپ کا مدد گار ہوگا۔

برج اسد سیارہ شمس

22 جولائی سے21 اگست

نام کے پہلے حروف:  م۔ ٹ

2020ء میں برج اسد والوں کے لئے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وہ ساڑھے سات سالہ بندش سے آزاد ہو چکے ہیں،یہ وقت جو آپ نے گزارہ ہے، بڑا خوفناک تھا آپ آسمان سے زمین پر آ گئے تھے۔اب ساڑھے22 سال تک بحکم اللہ ایسا وقت نہیں آئے گا، سال نو کی ابتدا سے ہی قسمت آپ پر مہربان ہو گی،آپ کو فوری طور پر اندازہ ہو جائے گا کہ آپ بند گلی سے صاف اور سیدھے راستے پر آ گئے ہیں،اب اچھا اور بہترین سفر شروع ہو گا جو ساڑھے سات سال پہلے ختم ہو  گیا تھا، زحل سال کے شروع میں ہی تیسرے گھر میں شرف یافتہ ہو گیا ہے۔یہ بھی ہر30سال کے بعد شرف یافتہ ہوتا ہے آپ کی خوش قسمتی یہ ہے کہ آپ ساڑھے 7سالہ بندش سے آزاد ہوئے،آپ یکم جنوری سے لے کر تین اپریل تک کافی اچھی پوزیشن پر آ جائیں گے، سب سے پہلے بحکم اللہ صحت کا سلسلہ تیزی سے ٹھیک ہوگا، جن لوگوں کی بیماری ٹھیک نہ ہو فوری استخارہ کریں کہ اس بیماری کی اصل وجہ کیا ہے، کاروباری حضرات جو عرصہء دراز سے مسلسل گھاٹے میں جا رہے تھے اب صورتِ حال کو فوری طور پر اپنے حق میں دیکھیں گے،اسی طرح جو لوگ بے روزگار تھے وہ رزق کے حصول میں آسانی محسوس کریں گے، ان کو نوکری مل جائے گی، بعض افراد کو رزق کے حصول کے لئے بیرون ملک سفر کرنا پڑے گا اور یہ سفر وسیلہء ظفر ثابت ہو گا، جن لوگوں نے کسی کا قرض دینا ہے، آنے والے تین ماہ کے اندر ہی ان کا قرض اُتر جائے گا، 4اپریل سے مریخ زائچے میں سے نکلنے کا سفر شروع کرے گا،جو14مئی تک ختم ہو جائے گا،جوں جوں مریخ کا سفر شروع ہو گا توں توں آپ کے قانونی مسائل کا خاتمہ ہوتا چلا جائے گا،جو لوگ زمین جائیداد کا مقدمہ لڑ رہے ہیں وہ مقدمہ جیت جائیں گے،جو لوگ بے گناہ ہیں اور قانون کی گرفت میں ہیں یا جن لوگوں کو کسی قسم کی انکوائری کا سامنا ہے وہ عزت کے ساتھ اس مسئلے سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے،خطرہ ہے تو صرف یہ کہ اس دوران ان لوگوں کو جو ناجائز ذریعے سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں ان کا راز فاش ہو جائے گا،محبت کے معاملے میں رسوائی اور ناکامی دینے والا ستارہ دلو عقرب میں بیٹھا ہوا آپ کو بار بار وارننگ دے رہا ہے کہ آپ اپنے قدم پیچھے کی جانب کر لیں،8اپریل سے9جولائی کا عرصہ میں شمس اور مشتری کی پاور رہے گی اس میں عزت، دولت، شہرت کا حصول آسان ہو گا۔ آپ کے گھریلو مسائل بھی تیزی سے حل ہوں گے، جو لوگ وجہء رکاوٹ بنے ہوئے تھے وہ خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے،سازشی افراد بے نقاب ہوں گے، بس اولاد پر گرفت والا خانہ کمزور ہے اس طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت رہے گی،خاندانی جھگڑے ختم ہوں گے، 10جولائی تا2اکتوبر تک کاعرصہ تھوڑا کمزور رہے گا اس میں تعلیمی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،اس دوران کسی پر بھروسہ کرنا سب سے بڑی غلطی ہوگی،کوئی بڑی رقم سے محروم بھی کر سکتا ہے اس عرصہ میں اپنے بزرگوں کی صحت کا خاص طور پر خیال رکھیں، 3اکتوبر سے صورتِ حال پھر بدل جائے گی۔ یہاں پر مشتری دوبارہ پاور میں آ رہا ہے،جو آپ کے پیچیدہ مسائل کا حل لے کر آئے گا یہ برج عقرب کے مقام سے گزرے گا جس سے آپ کسی بھی چیز کے زیر اثر کیوں نہ ہوں،نکل آئیں گے اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ ہوتا چلا جائے گا۔آپ کے ہاتھوں بڑا نیک کام بھی ہو جائے گا،جس سے خاندان میں عزت بڑھے گی، ازدواجی معاملات میں بہتری آئے گی۔ 24دسمبر تا 27دسمبر2019ء کو ایک سو سال بعد سات ستارے ایک مقام پر اکٹھے ہوئے تھے اور آپ کی زندگی میں ایسا پہلی بار ہوا ہے،آپ کا سیارہ شمس بھی ان میں شامل تھا، اِس لئے آپ بھی اس کے اہم اثرات کو بڑے واضع انداز میں محسوس کر یں گے،عزت، دولت،شہرت ان تینوں امور میں بحکم اللہ بڑی شاندار بہتری ملنے کے امکانات روشن ہیں اور بڑی بڑی تبدیلیاں بھی ملیں گی،جو تقریباً ہر سطح پر ہوں گی اور آپ کو حیران کر دیں گی، بس اللہ پاک سے دُعا کریں کہ آپ کے لئے مستقبل میں ہر جائز اٹھایا گیا قدم کامیابیاں دلائے، تبدیلیء رہائش، نوکری، روزگار یہ سب ہو سکتا ہے اور جن معاملات میں پھنسے ہوئے تھے، اُس سے آزاد ہو جائیں گے۔ آپ تبدیلیوں کو خاص طور پر ذہن میں رکھیں اور اس کے لئے تیار ہو جائیں،مجھوعی طور پر2020ء ایک اچھا سال ثابت ہو رہا ہے، اِن شاء اللہ آپ جو برسوں سے مشکلات اور پریشانیوں میں گرفتار تھے،اس سے رہا ہونے میں کامیاب ہوں گے۔اب جو بھی قدم اٹھائیں گے صرف اس مالک کائنات پر توکل کر کے اٹھائیں، منزل آپ کے قدم چومے گی، آپ کے اندر کا انسان بھی رہنمائی کرے گا اور نماز کی پابندی بُرے کاموں سے توبہ اور روحانیت میں بلند مقام سے بھی نوازے گی،آپ سب سے زیادہ حقوق العباد کا خیال رکھیں۔ آگے اللہ بہتر جاننے والا ہے۔

برج سنبلہ سیارہ عطارد

22اگست سے 21ستمبر

نام کے پہلے حروف د -پ- غ

برج سنبلہ والے اپنے ساڑھ ستی یعنی (ساڑھے سات سالہ دور) کے آخری حصے سے گزر رہے ہیں۔ ساڑھ ستی اسے کہتے ہیں جب ہر 30برسوں میں آپ کا ستارہ ساڑھے 22سال عروج میں رہتا ہے اور ساڑھے 7سال بندش میں آپ کی بندش کا آخری اڑھائی سالہ دور چل رہا ہے۔ پہلا دور تو سخت ترین ہوتا ہے۔ دوسرے میں قدرے سکون ملتا ہے اور تیسرے میں یوں سمجھ لیں کہ بخار اتر جاتا ہے اور کمزوری رہ جاتی ہے اور سب سے اہم بات اور خوشخبری یہ ہے کہ اس سال زحل خود شرف یافتہ ہو رہا ہے جو چیز بندش کا سبب بنے پھر وہ خود شرف حاصل کرے توپیچھے کیا وہ جاتا ہے اس کے علاوہ جنوری کے شروع میں ہی مریخ بھی شرف یافتہ ہو رہا ہے۔ آپ نے پچھلے 5برس کے دوران بڑی تکلیفوں کا سامنا کیا ہے جس چیز کو بھی ہاتھ لگاتے تھے، وہ مٹی بن جاتی تھی ہر طرف سے جکڑن تھی، اپنے پرائے سب دور ہو گئے تھے، مگر بحکم اللہ آپ کے اس سخت دور کا خاتمہ 90فیصد اسی سال ہو جائے گا سال کے شروع سے لے کر 29مارچ تک مریخ جس کا کام لڑائی جھگڑے فتنہ و فساد ہوتا ہے خود شرف یا فتہ ہو کر آپ کے ان مسائل کا خاتمہ کر دے گا اس کا تعلق چونکہ قانونی معاملات میں سب سے زیادہ ہوتا ہے، لہٰذا وہ لوگ جو مقدمات اور انکوائری وغیرہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہ ان معاملات سے نجات حاصل کر سکیں گے اور جو لوگ جیلوں میں بند تھے وہ رہائی پائیں گے۔ غیبی انداز میں ان کی ایسی مدد ہو گی کہ وہ خود بھی حیران رہ جائیں گے جن لوگوں کے طے شدہ رشتوں میں مشکل آ رہی تھی یا کوئی درمیان میں فساد پیدا کرنے کی کوشش کر رہا تھا،وہ بڑی آسانی سے اب مشکل سے نکل جائیں گے، اسی عرصہ میں عطارد 21درجہ پر آ جائے گا اور زحل تو پہلے ہی شرف یافتہ ہو گا جو آپ کے کاروباری معاملات کو زبردست طریقے سے درست کر دے گا جو لوگ بے کار تھے اور انہیں کہیں بھی نوکری نہیں مل رہی تھی، اب وہ اس دوران جہاں بھی نوکری کی درخواست دیں گے وہ منظور ہو جائے گی زحل بھی مالیاتی نظام میں بہتری کا باعث بن رہا ہے۔ یہ صورت حال آپ کے حق میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہو گی۔ اپریل کے شروع سے جون کے آخری ہفتے تک زحل اور عطارد کی شرف یافتہ صورت حال مالی معاملات میں تیزی لاتی رہے گی جو لوگ قرض میں پھنسے ہوئے تھے، وہ ان شاء اللہ قرض سے نجات حاصل کر لیں گے اگر رشتہ وغیرہ طے کرنے کی ضرورت بھی ہوئی تو بغیر استخارے کے قدم ہر گز نہ اٹھائیں۔ بیمار افراد کو شفاء حاصل ہونے کے لئے مشتری اور ثور کا ملاپ جو 4جون کو ہو رہا ہے اہم کردار ادا کرے گا۔ بیمار افراد بحکم اللہ ہر طرح کے مرض سے نجات پا لیں گے۔ رجوع الٰہی سے ہی تمام تر مشکلات اور بیماریاں ختم ہو جائیں گی۔ جولائی کے شروع سے لے کر 3ستمبر تک کا عرصہ ایک مرتبہ پھر حالات کے تبدیل ہونے کی خبریں دے رہا ہے۔ یہاں تبدیلی دینے والا ستارہ یورنیس ہمراہ قمر موجود ہو گا جو رہائش کی تبدیلی نوکری میں تبادلے کو ہوا دے رہا ہوگا، آپ اگر خود چاہیں گے کہ تبدیلی ہونی چاہیے، تو وہ آپ کے حق میں اچھے ہو گی، یہاں پر سفر کا خانہ بے حد شاندار طریقے سے کھل رہا ہے جو لوگ نوکری کی غرض سے سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں ان شاء اللہ بآسانی ویزا مل جائے گا۔ تعلیم کی غرض سے جانے والے دسمبر تک انتظار کریں۔ستمبر کے شروع میں صرف درخواست وغیرہ دے سکتے ہیں۔ اکتوبر کا پہلا ہفتہ ملازمت پیشہ افراد کے لئے خوشیاں لے کر آ رہا ہے جن لوگوں کی بیماری سال کے شروع میں نہ گئی تھی وہ اب مکمل صحت یاب ہوں گے۔ اولاد کے حوالے سے لاحق پریشانی ختم ہو گی اور بڑی بڑی خوشخبریاں آپ کا مقدر بنیں گی۔ قارئین اس سال کی سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ 2019ء کے اختتام پر 24دسمبر سے 27دسمبر تک سات ستاروں کا زائچے کے چھٹے گھر میں اجتماع ہوا جو آپ کی زندگی میں براہ راست تو نہیں البتہ کئی حوالوں سے تبدیلیوں کا سلسلہ شروع کر سکتا ہے جو کام برسوں میں نہیں ہوئے اور آپ کی کوشش بے کار جا رہی تھیں وہ اب بحکم اللہ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تبدیلی کئی حوالوں سے آپ کی زندگی کو بدلنے میں اہم رول ادا کرے گی جو لوگ رشتے وغیرہ کی بندش میں تھے۔ آزاد ہوں گے، جیل میں بند افراد جو سالوں سے سزا کاٹ رہے تھے، وہ بھی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ اولاد کے مستقبل کے معاملات اب حیران کن ہوں گے۔ بس ان کو اپنی مرضی کے مطابق چلانے کی کوشش کریں، مگر حکمت عملی سے، ورنہ وہ باغی ہو جائے گی۔ ازدواجی تعلقات ٹھیک ہوں گے۔ برسوں کی بیماری اللہ نے چاہا تو ختم ہو گی۔ مجموعی طو ر پر 2020ء ایک اچھا سال رہے گا۔ قانونی معاملات سے نجات، مالی طور پر بہتری اور اہم امور میں تبدیلیاں زندگی کو بدلنے میں مددگار ہوگی نمازکی پابندی کریں اپنے اندر کو صاف رکھیں اور ہر فرض نماز کے بعد ”اللہ الحبیب“ 100مرتبہ پڑھنا اپنے معمول میں شامل کر لیں تو زندگی آسان ہو جائے گی اور یہ پریشانیاں قریب بھی نہیں آئیں گی بس حقوق العباد کو ٹھیک رکھیں گے تو اللہ تعالیٰ ضرور راضی رہے گا۔برج میزان

21 ستمبر سے 21 اکتوبر تک

نام کے پہلے حروف ر- ت-ط

آپ گزشتہ سال سے ساڑھ ستی کے دوسرے دور سے گزر رہے ہیں ساڑھے سات سال کی بندش کا دوسرا دور تو سخت ہوتا ہے مگر آپ کے زائچے میں زحل بحالت سعد یعنی اچھی پوزیشن پر تھا، اس حوالے سے آپ خوش قسمت ہیں کہ رجعت، بندش دوسرے دور میں ہی بحکم اللہ 90 فیصد آپ کی جان چھوڑ دے گی اور آپ کی عزت و توقیر میں اضافے کا سبب بنے گی برج میزان والوں نے پچھلے چند برسوں سے بیماریوں کے ساتھ دوستی کی ہوئی تھی، ان سے نجات کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا بحکم اللہ اس سال کے شروع سے ہی آپ اس کیفیت سے باہر آ جائیں گے۔ 30 مارچ تک زحل اور مشتری کی پاور آپ کو ایسی تمام بیماریوں سے نجات دلانے کا سبب بنے گی جن کی وجہ سے زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی تھی اب یہ بیماریاں تیزی سے بھاگ جائیں گی کسی بھی جادو ٹونے وغیرہ کے اثر میں بھی ہوں گے تو اللہ کے حکم سے اس سے خود بخود نجات مل جائے گی۔ بیروزگار افراد نوکری پر لگ جائیں گے، کاروباری حضرات کی مالی پریشانیاں ختم ہوں گی ان کی کاروباری معاملات میں پھنسی ہوئی رقم کی واپسی بھی ممکن ہو گی جو لوگ پہلے سے نوکری کر رہے ہیں ان کو ترقی ملے گی، تنخواہ میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے یکم اپریل تا 29 جون کا عرصہ آپ کے سماجی تعلقات کو اچھا کرے گا، آپ کی مصروفیات میں بے حد اضافہ ہوگا، جہاں آپ لوگوں کے پیچھے بھاگتے تھے، وہاں لوگ آپ سے ملنے کے لئے پیچھے پیچھے بھاگیں گے بیرون ملک رہنے والوں کو آسانیاں ملیں گی، مریخ آپ کے زائچے میں بھی شرف لے رہا ہے اس سے عدالتی معاملات سے نجات ملے گی، بہن بھائیوں کے درمیان جاری اختلافات کا خاتمہ بھی ہوگا کچھ لوگ اپنوں کے درمیان اولاد کا رشتہ بھی طے کر دیں گے یکم جولائی تا 30 ستمبر کا عرصہ ایک لحاظ سے اس لئے بے حد شاندار اور خوبصورت ہوگا کہ اس میں یورینس اور مشتری کا حسین ملاپ جو کہ آخری مرتبہ 1935ء میں ہوا تھا اب ہونے جا رہا ہے اس حسین ملاپ سے آپ کی زندگی میں بڑی تبدیلیوں کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے جو ہر سطح پر ہر معاملے میں ہوں گی یہ سلسلہ کم سے کم تین سے چھ ماہ تک رہ سکتا ہے، اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار رکھیں اور مناسب پلاننگ بھی کر لیں کہ پھر شاید وقت نہ ملے اکتوبر سے دسمبر تک کا عرصہ ملی جلی کیفیت میں گزرے گا اس میں جس تیزی سے پیسہ ہاتھ لگے گا اسی تیزی سے جانے کا امکان ہے اور اپنی زبان کا استعمال کرتے ہوئے نہایت ہی سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا ورنہ دوسرا آپ کے الفاظ کے ذریعے ہی آپ کے نقصان کا سبب بنے گا اور اپنی اولاد جو کہ شادی شدہ ہے ان کے معاملات میں نہایت نرمی ضروری ہے۔ غصہ کیا تو کسی بڑے نقصان کا خطرہ بھی ذہن میں رکھیں صرف بعد میں پچھتاوا ہی باقی رہ جائے گا۔ گھر بار بار نہیں بستے یہ یاد رہے۔ آپ کے اندر ایک اچھا انسان موجود ہے جو آپ کی رہنمائی کرتا رہتا ہے مگر کسی وقت ایسا ہوتا ہے کہ آپ پر اپنے نفس اور شیطان کا شدید حملہ ہوتا ہے، جو آپ کی ساری محنت بے کار کر کے رکھ دیتا ہے۔ دعا سے کام لیا کریں اندر سے جھوٹ نکال دیں گے اور رزق حلال پر فوکس رکھیں گے تو اللہ پاک یقیناً آپ کی حفاظت فرمائیں گے۔ جب 2019ء دسمبر کا اختتام ہونے جا رہا تھا تو 24 دسمبر کو سات ستاروں کا چھٹے گھر میں آپس میں ملاپ ہوا تھا۔ جو کہ 27 دسمبر 2019ء تک جاری رہا تھا۔ اس کے اثرات اس لئے بھی آپ کی زندگی پر اثر انداز ہو رہے ہیں کہ یہ آپ کے صرف ایک گھر پیچھے ہوا تھا۔ اب پورا سال اور شاید آئندہ بھی کئی سال اس کے اثرات چلتے رہیں۔ ایسا عمل صدیوں کے بعد ہوتا ہے۔ ہمارے خیال سے یہ بہت بڑی تبدیلیوں کا سرچشمہ ثابت ہوتا ہے۔ آپ خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں ہر سطح پر تبدیلی کے لئے۔ طرز زندگی بدل سکتا ہے۔ روز گار کے امور میں بڑی تبدیلی کا امکان، نوکری رہائش وغیرہ کے ساتھ ساتھ اپنی سمت کو بھی چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ عمل مستقبل میں کس حد تک بہتر رہے گا۔ مگر جب دل صاف ہو۔ حقوق العباد کے حوالے سے غلطیاں نہ کی جائیں اور رزق حلال پر توجہ دی جائے تو سب بہتر رہے گا۔ اس لئے سچی توبہ سے کام لے کر آئندہ کے معاملات ٹھیک کر لیں مجموعی طور پر 2020ء بڑا اچھا سال ہے۔آپ کو بے شمار فائدے ملنے کی امید ہے جہاں آپ نے حقوق العباد کے حوالے سے غلطی کی تو پھر صفر پر آکر کھڑے ہو جائیں گے بس اس بات کا خیال رہے، باوضو رہیں نماز کی پابندی کریں۔ اسم ”اللہ“1000 مرتبہ اور ”حسبنا اللہ و نعیم الوکیل“ 450 مرتبہ روزانہ پڑھ لیں گے تو کسی بھی عمل کی ضرورت نہیں رہے گی، ان شاء اللہ اب سب اچھا ہی ہوگا۔

برج  عقرب سیارہ شمس

20اکتوبر سے21 نومبر تک

نام کے پہلے حروف:     ن۔ز۔ ض۔ظ

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ گزشتہ سال سے آپ ساڑھ ستی جیسے سخت دور میں گزر رہے تھے آپ نے بڑا سخت وقت گزارہ ہے، ہر کام بلاک ہو کر رہ گیا تھا،جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے،ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملتا تھا، عقل کام کرنا چھوڑ گئی تھی، اب نیا سال قدرے بہتری لے کر آیا ہے، مگر ابھی بھی ہر کام شروع کرنے سے پہلے اللہ پاک سے مکمل رہنمائی اور  مدد مانگیں اور دُعا کریں کہ  اللہ پاک میرے ہر کام میں آسانی پیدا فرما دیں، اس سال میں زائچے کے دو اہم خانوں میں بڑی خوبصورت تبدیلیاں ہوں گی،ایک تو زحل جو جس خانے میں بیٹھا ہوتا ہے اس کو خراب کر دیتا ہے، بندش ساڑھ ستی، صحت کے امور کی خرابی، روزمرہ کے کام میں دشواریاں اور پریشانیاں لاتا ہے اس سال کے شروع میں ہی شرف یافتہ ہے جو کہ عرصہ 30 سال کے بعد ہوا ہے یہ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ مشکلات دینے والا ستارہ خود شرف یافتہ  ہو گیا ہے، جس نے ساڑھ ستی کے دور کی شدت کو 80 فیصد کم کر دیا گیا ہے، اب جتنے بھی دن باقی ہیں، ساڑھ ستی زیادہ اثر انداز نہ ہو سکے گی، سال کے ابتدا سے لے کر29 مارچ کا عرصہ آپ کو بڑے مشکل معاملات سے نکالنے میں بے حد مددگار ثابت ہو گا اس دوران سب سے پہلے آپ جادو ٹونے،عملیات، بندش و دیگر اثرات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، قدرت کی اس مہربانی کا سب سے پہلے شکر ادا کریں،اس کے بعد روزگار کے امور کی جانب آ جائیں یہ سلسلہ پہلی سہ ماہی میں پہلے سے30فیصد اچھا ہو گا، مگر آگے چل کر مزید بہتری آئے گی۔ آپ کی ضرورتیں پوری ہونا شروع ہو جائیں گی، جونہی اپریل کا آغاز ہو گا تو صورتِ حال30فیصد سے بڑھ کر 66فیصد ہو جائے گی،جون کے آخر تک ایسی ہی صورتِ حال برقرار رہے گی،یہاں پر مشتری آپ کی زندگی میں دوسری اہم تبدیلی دے گا، زحل کی شرف یابی کے بعد یورینس کا مشتری سے حسین ملاپ آپ کی زندگی میں خوبصورت اور اہم تبدیلیاں لے کر نمودار ہو رہا ہے۔آپ بے ساختہ سوچنے پر مجبور ہوں گے کہ یہ تو وہی لمحات ہیں،جن کا آپ کو برسوں سے انتظار تھا،  شادی کے خواہشمند افراد کی شادی طے  ہو گی،یورینس بیرون ملک سفر کے متعلق لاحق پریشانیوں کو ختم کرے گا،ویزے کا حصول آسان ہو گا،جو لوگ بیرون ملک رہتے ہیں، ان کو نوکری اور رہائش کی آسانیاں ملیں گی، تعلیم کے معاملے میں بھی یہ عرصہ شاندار کامیابیوں کا ہو گا، یکم اگست تا31 دسمبر تک کا عرصہ آپ کی زندگی میں ایک مرتبہ پھر بہار لے کر آ رہا ہے،پورے سال میں اگر کسی کو کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکا تو اس کو بھی یہ عرصہ بے حد مدد گار لگے گا،جہاں پیسوں کی آمد آپ کی مشکلات اور پریشانیوں کو ناصرف ختم کرے گی، وہاں قرض میں پھنسے لوگ بھی قرض سے نجات پا لیں گے،بہن بھائیوں کے درمیان اختلاف کم ہوں  گے،جن لوگوں کو عمرہ یا حج پر جانے کی خواہش ہو گی، بحکم خدا وہ پوری ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ البتہ جو لوگ بیمار ہوں گے یا جن کو کسی چیز کے بد اثرات کا ڈر ہو گا وہ اس عرصہ میں صرف صدقات کا سہارا لے کر چلیں تو پھر بیماری آپ سے دور رہے گی، اِن شاء اللہ۔ برج عقرب والوں کے لئے یہ سال بے حد اہم رہے گا۔اس کی وجہ دسمبر 2019ء میں 24تاریخ سے27 تک زائچے کے  چھٹے گھر میں صدیوں کے بعد سات ستاروں کا ملاپ ہوا ہے، چونکہ آپ کا سیارہ مریخ ہے، جو ان سیاروں کے ساتھ  یہ ملاپ کر کے آیا ہے،اس سے بے شمار اثرات آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوں گے، آپ کی زندگی میں کئی اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی اور امید ہے کہ  یہ ہر سطح پر ہوں۔اس کے لئے خود کو تیار رکھیں اور سب سے بڑی بات یہ ہو سکتی ہے کہ برسوں سے آپ جس شعبے میں تھے یا جو بھی تعلیم حاصل کر کے اس مقام تک پہنچے وہ سمت پوری طرح سے بدل جائے اور غیر متوقع طور پر آپ کسی اور شعبے میں چلے جائیں،جیسا کہ کاروبار تبدیل ہو سکتا ہے اور نہ ہوا تو ایک نیا کام بھی اس کے ساتھ شروع ہو سکتا ہے۔ نوکری،رہائش وغیرہ بھی بدل سکتی ہے، پرانے تعلقات ختم اور نئے جنم لیں گے، ہر طرح کی بندش، بدنظری، جادو ٹونے سے مکمل نجات مل جائے گی اور قانونی معاملات و انکوائری ومقدمے ختم ہوں گے۔ دُعا کیا کریں کہ سب آپ کے حق میں ہوں۔اولاد کے حوالے سے لاپرواہی نہیں کرنی اور دِل لگی ناجائز تعلقات سے بھی دور رہنا آئند کے لئے ہر طرح کی سلامتی کی علامت ہو گا، مجموعی طور پر 2020ء اچھا سال ہے،جو ذہن کو بھی بدلے گا۔ اللہ پاک کی طرف سے ہدایت کے بعد زندگی سے رنگینیاں بھی خودبخود نکل جائیں گی،موت کے خوف اور اللہ کا ڈر زندگی کو سچی توبہ کے بعد ایک اچھے اور بڑے مقصد کی طرف پیش قدمی شروع کروا دے گا۔نماز کی پابندی کریں، اللہ پاک کا ذکر اور اُس کے پیارے  99 ناموں کا ورد سارا دن زبان سے جاری رکھیں اور نفس پر قابو ڈالنے سے ہر سطح پر بہتریوں کا سلسلہ شروع ہونے کی ضمانت بن جائے گا، اِن شاء اللہ آگے میرا اللہ بہتر جانتا ہے۔

برج قوس سیارہ مشتری

22نومبر سے21دسمبر تک 

نام کے پہلے حروف:ف

آپ کے لئے نئے سال کی ابتدا کے پہلے گیارہ دن قدرے مشکل ہوں گے ان میں تھوڑی سی سختی اور آزمائش ہے،پہلے گیارہ دِنوں میں صدقہ دیں، کام شروع کرنے سے پہلے استخارہ کریں، یہ دن صبر اور خاموشی کے ساتھ گزاریں،جونہی12 جنوری آئے گی آپ کی قسمت فوراً پلٹا کھا جائے گی، کیونکہ خانہ، مال کا حاکم گیارہویں گھر میں شرف یافتہ ہونے سے مالی معاملات میں دباؤ ختم ہو جائے گا۔صورتِ حال آپ کے حق میں بہتر ہونا شروع ہو جائے گی،آٹھ اپریل تک یہ پوزیشن برقرار رہے گی اور اس میں روزگار کا معاملہ سب سے پہلے حل ہو گا، جتنے لوگ بھی عرصہء دراز سے بیکار بیٹھے تھے اُنہیں اللہ کے حکم سے روزگار ملے گا، خاندانی معاملات میں بہتری آئے گی، رشتے کے سلسلے میں جو بندش اور رکاوٹ محسوس کی جا رہی تھی، وہ رکاوٹیں دور ہوں گی۔ 19اپریل تا30جون کاعرصہ ملی جلی کیفیت میں رہے گا اس دوران والدین کو بچوں کی نگرانی کرنے کی اشد ضرورت ہے، سفر کے خواہشمند اب بیرون ملک جانے کے سلسلے میں پیش قدمی کر سکتے ہیں،ان کا ویزا لگ جائے گا، جن کے مکان یا پراپرٹی پر دوسرے قابض ہیں اور ان کے خلاف وہ اگر عدالت میں جانا چاہیں تو مقدمہ ان کے حق میں ہو گا، یکم جولائی تا 30ستمبر تک کا عرصہ مستقبل کے حوالے سے بہترین ہو گا یہ بند دروازے بھی آپ کے لئے کھول دے گا، آپ اپنے عروج کی طرف سفر شروع کریں گے،سابقہ محرومیوں کا ازالہ ہو گا،جس مقصد کے لئے بھی پیسہ درکار ہو گا وہ مل جائے گا، جو لوگ برسوں سے عمرہ یا حج کے خواہشمند ہیں ان کے مبارک سفر پر جانے کے بارے میں زائچہ خوشخبری دے رہا ہے۔ستمبر کے آخری ہفتے میں ملازمت پیشہ افراد نوکری کے معاملے میں محتاط رہیں،یہاں مخالفین اپنی چال چل کر نوکری سے ہٹانے کی کوشش کر سکتے ہیں،یکم اکتوبر تا 31 دسمبر تک کا عرصہ جہاں آپ کے حاکم ستارے کا عروج ہو گا وہاں بارہویں گھر کا اُوج آپ کے خلاف شراکتی کاروباری معاملات کے حوالے سے خفیہ سازشوں کے دروازے بھی کھول دے گا اس معاملے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے، آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا، سرکاری ملازمین کی ترقی کے واضح امکانات ہیں اور جن لوگوں کو اپنے گھر کی تعمیر کے سلسلے میں رقم درکار تھی ان کے لئے پردہئ غیب سے بڑی زبردست مدد ہو گی، تعلیم کے حوالے سے تھوڑی سی مایوسی دکھائی دیتی ہے، عقرب زائچے میں بیٹھا ہوا غیر متوقع نتائج دے گا۔ معزز قارئین اس سال کی اہم بات یہ ہے کہ جب2019ء کے اختتام میں 24دسمبر سے لے کر27دسمبر تک سات اہم ستاروں نے آپ کے زائچے کے چھٹے گھر میں اپنا ملاپ کیا تھا تو اس کے اثرات نے اپنا کام شروع کر دیا تھا، جو آپ کی زندگی میں بھی کئی معاملات پر اثر انداز ہوں گے، جس میں عرصہء دراز سے رشتے وغیرہ کے انتظار میں بیٹھے لوگ چاہے وہ کسی بھی عمر کے کیوں نہ ہوں، اب شادی کر لیں گے اور جو دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں یا جن کی پہلی شادی ناکام ہو چکی تھی اب دوبارہ سے اپنے لئے خوشخبری سن سکیں گے، آپ کی موجودہ جگہ میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے،خاص طور پر روزگار کے حوالے سے کوئی خاص صورتِ حال آپ کے لئے مالی طور پر بڑی فائدہ مند ثابت ہو گی اور خانگی معاملات جو بہت خراب ہوچکے تھے، ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو چکے تھے، اللہ تعالیٰ اب ان کے دِلوں کو نرم کر دے گا وہ آپس میں برسوں کے بعد پھر مل جائیں گے اور ممکن ہے۔ ان میں نیا رشتہ بھی طے ہو سکے،جن افراد کو اولاد کی خواہش ہے اور برسوں  گذر گئے ہیں انتظار میں، وہ بھی اِن شاء اللہ خوشخبری سن سکیں گے۔جوائنٹ کاروبار کرنے سے گریز کریں،جو اکیلے کام کریں گے اُن کو زیادہ فائدہ حاصل ہو گا اور اگر رہائش کی تبدیلی خودبخود سامنے آئے تو فوراً کر لیں، پہلے سال جن کو نوکری کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا اس سال اللہ نے چاہا تو سابقہ تمام نقصانات پورے ہوں گے اور بڑی عزت والی جگہ پر نوکری حاصل کر لیں گے اگر ترقی کے خواہشمند ہیں تو ترقی بھی ہو سکے گی۔ مجموعی طور پر2020ء ایک بڑا ہی شاندار سال ثابت ہو گا۔ برسوں کے بعد زندگی میں سکون کا سانس نصیب ہو گا اور خود بھی اب اللہ پاک کی ہدایت سے نوازے جائیں گے۔بعض تو باقاعدہ نہایت ہی مذہبی ہو جائیں گے، کیونکہ ابھی سے ان کے دِل میں اچھے بُرے کی تمیز پیدا ہو گئی ہے، جو آگے جا کر بڑھے گی۔آپ نماز کی پابندی کریں ”یا کریم یا سلام یا اللہ“ کا ورد ہر نماز کے بعد 100مرتبہ لازمی کریں اور عصر اور مغرب کے درمیان خاموش رہنے سے جو فائدے حاصل ہوں گے وہ  سوچ بھی نہیں سکتے، خاص طور پر باوضو رہنے کی کوشش کیا کریں، اللہ پاک سے ہر کام میں اب اچھے کی امید ہے۔کامیابیاں قدم چومے گی، اِن شاء اللہ۔برج جدی

سیارہ زحل

22 دسمبر سے 20 جنوری تک

نام کے پہلے حروف: ج۔گ۔خ

انتظار کی گھڑیاں ختم،قسمت مہربان، ستارہ عروج پر اور سابقہ تمام محرومیوں اور ناکامیوں کے ازالے کے لئے 2020ء آپ کی زندگی کا بہترین سال ثابت ہوگا جس میں صحت، عزت، دولت، شہرت، عروج وہ سب کچھ حاصل ہوگا جس کی کوئی کبھی تمنا ہی کر سکتا ہے آپ کا ستارہ پچھلے 18 سال کے بعد تمام بندشوں سے آزاد ہو گیا ہے اور ایسا ہوئے بھی صرف تین دن ہوئے ہیں آپ کو جنوری سے لے کر 30 مارچ تک ایک نیا جنم لینا ہوگا 30 برس کے بعد ایسا خوبصورت وقت ملتا ہے جو آپ کو آپ کی زندگی میں 18 برسوں کے بعد نصیب میں ہوگا۔یکم اپریل سے 30 جون تک کا عرصہ مالی معاملات کو مزید درست کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا جو لوگ نوکری کر رہے ہوں گے ان کو ترقی کے ساتھ تنخواہ میں اضافے کی خوشخبری ملے گی جو روز گار کی تلاش میں تھے ان کو روز گار کے مواقع ملیں گے۔ سفر کے حوالے سے بھی یہ وقت شاندار ثابت ہوگا اس وقت زائچے کا اگر کوئی خانہ کمزور ہے تو وہ محبت میں ناکامی دلانے والا خانہ ہے۔ اس میں آپ کو خوشخبری نہیں مل سکتی۔ یکم جولائی سے 30 ستمبر تک کا عرصہ اولاد کے حوالے سے خوشخبری دے گا جن لوگوں کی گود خالی تھی اور وہ اولاد کے لئے ترس رہے تھے، یہ عرصہ ان کی زندگی میں خوشی کا پیغام لے کر آئے گا بس وہ رجوعِ الٰہی برقرار رکھیں اور سورۃ یوسف کی تلاوت کو اپنا معمول بنا لیں اللہ پاک اولاد کی خوشی کے علاوہ گھریلو تمام ضروریات بھی پوری کر دیں گے اور رزق میں برکت کے ساتھ مشکلات کا خاتمہ بھی ہوتا چلا جائے گا، بیمار افراد کو سادہ پانی پر صرف سورۃ فاتحہ پڑھ کر پینے سے ہی آرام نصیب ہو جائے گا مگر توکل کو بالکل نہیں چھوڑنا پہلے جو آپ نے پریشانی دیکھی ہے بحکم اللہ لوٹ کر نہیں آئے گی یکم اکتوبر تا 31 دسمبر تک کے عرصے میں خاندانی وراثت کا حصول ممکن ہوگا۔ پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لئے بھی یہ وقت بڑا اچھا ثابت ہوگا جن ل?

مزید : ایڈیشن 1