قومی اسمبلی،سینیٹ کے اجلاس آج طلب 

قومی اسمبلی،سینیٹ کے اجلاس آج طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر ارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس آج بدھ کو طلب کرلیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 3 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے ہوگا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت نئے نیب آرڈیننس کے حوالے سے ایوان زریں کو آگاہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق مشترکہ اپوزیشن قانون سازی کے حوالے سے پارلیمان کو نظر انداز کرنے پر حکومت پر تنقید کے نشتر برسائیگی۔ حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان تندوتیز جملوں کے تبادلے کا امکان بھی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -