جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس،سماعت کرنیوالے بنچ سے 3ججز کو الگ کرنیکی درخواست خارج  

  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس،سماعت کرنیوالے بنچ سے 3ججز کو الگ ...

  



 اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کی سماعت کرنیوالے بنچ سے3ججز کو الگ کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ منگل کو کرنل انعام الرحیم کی رجسٹرار کے آرڈر کے خلاف اپیل کی ان چیمبر سماعت ہوئی،درخواست گزارکی جگہ طارق اسد ایڈووکیٹ اور انوار ڈار ایڈووکیٹ ان چیمبر پیش ہوئے،درخواست کی ان چیمبر سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کی۔ عدالت نے اپیل عدم پیروی کی بنیاد پرخارج کر دی۔جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منظور ملک کو لارجر بینچ سے الگ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست خارج

مزید : صفحہ اول