نیب لاہور نے لیگی رکن قومی اسمبلی  جاوید لطیف کوآج طلب کر لیا

  نیب لاہور نے لیگی رکن قومی اسمبلی  جاوید لطیف کوآج طلب کر لیا

  



لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف آج یکم جنوری کو طلب کر لیا۔جاوید لطیف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیاہے۔ جاوید لطیف 23دسمبر کو بھی نیب آفس پیش ہوئے تھے۔جاوید لطیف کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ نیب آفس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ جاوید لطیف نے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا جس پر فاضل عدالت نے نیب کو جاوید لطیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جاوید لطیف

مزید : صفحہ اول


loading...