مسلم لیگ (ن) ما مارچ تک خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ، مریم اور نگزیب سمیت کئی رہنما بیرو ن ملک دوروں پر چلے گئے

    مسلم لیگ (ن) ما مارچ تک خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ، مریم اور نگزیب سمیت ...

  



 اسلام آباد(آن لائن،این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے مارچ تک خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اہم سیاسی رہنما بیرون ملک چلے گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے مارچ تک خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے تحت 25 دسمبر کو اسلام آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں مرکزی یا صوبائی سطح پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی گرفتاری،شہباز شریف کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث جلسے جلوسوں کا شیڈول منسوخ کیا گیا۔جنوری اور فروری میں بالترتیب پارٹی ورکرز کنونشن اور اوور سیز کنونشن کا انعقاد ہوناتھا۔مرکزی لیڈر شپ کی عدم موجودگی اور پارٹی پالیسی کے تحت پروگرام بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔مارچ کے بعد مسلم لیگ ن دوبارہ احتجاجی جلسے جلوسوں کا شیڈول ترتیب دے گی۔پارٹی کے خاموش رہنے کی حکمت کے تحت مریم اورنگزیب ڈیڑھ ماہ کے ذاتی دورے پر آسٹریلیا روانہ ہو گئی ہیں۔ن لیگ کے پی کے جنرل سیکرٹری،قومی اسمبلی میں چیف و وہیپ بھی امریکا اور دیگر ممالک کے ذاتی دورے پر ہیں۔پارٹی رہنما عطااللہ تارڑ بھی لندن روانہ ہو گئے ہیں۔پارٹی پالیسی کے تحت پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت کے فیصلے پر ن لیگ نئے بھرپور ردِعمل دینے سے گریز کیا۔سینیٹر پرویز رشید کے سوا کسی لیڈر نے مشرف کے فیصلے پر بات نہیں کی۔مسلم لیگ ن کی ملک میں موجود قیادت صرف پارلمنٹ کی حد تک کردار ادا کرے گی۔2020 کے تیسرے ماہ کے بعد مسلم لیگ طے شدہ حکمت عملی کے تحت سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔دوسری جانبپاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ نیب سے ملک اور گور ننس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، نیب کا قانون اور ادارہ ختم ہونا چاہیے،کسی فرد، جماعت، گروہ یا جتھے نہیں، ملک اور مفاد عامہ میں قانون سازی کی جائے، پارلیمانی عمل پورا کیاجائے۔ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا موقف سچ ثابت ہوا کہ ہم سے سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ہی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ہنماؤں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ نیب قانون میں ترمیم سے مسلم لیگ (ن) کا یہ موقف سچ ثابت ہوا کہ نالائق اور نااہل حکومت ملک تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری قیادت اور پارٹی رہنماؤں نے جرات، بہادری اور آہنی عزم سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت، قیادت اور رہنماؤں کے خلاف ہر الزام جھوٹ اور غلط ثابت ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت بند ہے، کاروبار بند ہے،سرمایہ کاری بند ہے، صنعت بند ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بزنس مین سرمایہ کاری نہیں کررہا، بیوروکریٹ کام نہیں کر رہا گورننس ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بار بار کہا عمران صاحب سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی انتقام اتارتے اتارتے ملک کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب اور اس قانون کو سیاسی انتقام اور سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب خود،اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب خیبر پختونخوا کی کرپشن میں ڈوبی حکومت اور منصوبوں کی خلاف انکوائری روکنے کیلئے نیب ترمیمی آرڈیننس لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اور چیئرمین نیب مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گھٹ جور نے ملک کی معیشت، کاروبار، عوام کا روزگار سب تباہ کر دیا۔

مسلم لیگ/ترجمان

مزید : صفحہ اول


loading...