کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے انسداد منی لانڈرنگ آرڈیننس لانے کا فیصلہ
کراچی(این این آئی)ایف اے ٹی ایف اہداف پر پیشرفت رپورٹ دینے کی ڈیڈ لائن قریب آگئی ہے،کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق قانون ابتدائی طور پر آرڈیننس کی شکل میں نافذ ہوگا،انسداد منی لانڈرنگ آرڈیننس کو بجٹ میں قانون کی شکل دیدی جائیگی، قانون کا مقصد کیش کوریئرز کے ذریعے کرنسی کی سمگلنگ روکنا ہے، کیش کوریئرز کیخلاف ایکشن ایف اے ٹی ایف کا ہدف ہے، کم وقت میں ہدف حصول کیلئے قانون پارلیمنٹ میں نہیں لایا جاسکتا۔ذرائع کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ آرڈیننس 8 جنوری 2020 سے پہلے لائے جانے کا امکان ہے، ایف اے ٹی ایف کو 8 جنوری تک 150 سوالات کے جوابات کی رپورٹ دینا ہے، ایف اے ٹی ایف کے سوالات میں کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے سوال بھی موجود ہیں۔
انسداد منی لانڈرنگ