تحریک انصاف کی کارکن  اور عمران کی فین ہوں، حریم شاہ

      تحریک انصاف کی کارکن  اور عمران کی فین ہوں، حریم شاہ

  



 اسلام آباد(این این آئی)ٹک ٹاک سے مقبول ہونیوالی حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی ورکر ہیں اسی لیے ویڈیوز بھی انہی کے ساتھ بناتی ہیں۔ایک انٹرویومیں کہا کہ ہماری تصویریں ایڈٹ کی جارہی ہیں اور ہمیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔حریم شاہ نے کہاکہ میں نے ابھی تک کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی، اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی۔ذرائع کے مطابق 28 سالہ حریم شاہ کا اصل نام فضہ حسین اور 23سالہ ساتھی دوست صندل خٹک کا اصل نام صندل شمیم ہے۔حریم شاہ 28دسمبر 1991 ء کوپیدا ہوئین ان کے والد سید ضرار حسین شاہ وفاق میں سرکاری ملازم بتائے جاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان کے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ضلع مانسہرہ تحصیل اوگی کے علاقے اڈیالہ شیرگڑھ اور گاؤں نواب شاہ ہے جبکہ موجودہ پتہ میں سیکٹر ایف الیون ٹو اسلام آباد درج ہے۔اس جوڑی کی دوسری رکن صندل خٹک کا اصل نام صندل شمیم ہے، 23 سالہ صندل اپنی دوست فضہ حسین سے 6 سال چھوٹی ہیں۔5 ستمبر 1996 کو پیدا ہونے والی صندل شمیم کے والد کا نام حضرت علی ہے اور وہ ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داود شاہ کے گاوں نری پنوس کی رہائشی ہیں اور شناختی کارڈ پر ان کا مستقل پتہ درج ہے۔فضہ حسین عرف حریم شاہ کے نام پر مختلف نیٹ ورک کی 6موبائل فون سمز رجسٹرڈ ہیں جن میں یوفون کی 3، ٹیلی نور کی ایک اور جازکی ایک سم شامل ہے جبکہ ٹیلی نار کی ایک ڈیٹا سم بھی حاصل کر رکھی ہے۔اسی طرح صندل شمیم نے اپنے نام پر 4موبائل فون سمز لے رکھی ہیں جن میں زونگ کی 2 اور ٹیلی نور و یوفون کی ایک ایک سم شامل ہے۔

حریم شاہ

مزید : صفحہ اول


loading...