نواز شریف کے بیرون ملک قیام میں   توسیع سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل 

  نواز شریف کے بیرون ملک قیام میں   توسیع سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل 

  



لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزامعطلی اور بیرون ملک قیام کی مدت میں اضافے کے معاملے پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ کے ممبران میں 5سینئر پروفیسرز شامل ہیں جبکہ میڈیکل بورڈ کی سربراہی پروفیسر محمود ایاز کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے مطابق میڈیکل بورڈ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر تین روز میں رپورٹ پیش کرے گا۔ رپورٹ آنے کے بعد میڈیکل بورڈ کی تجاویز کو کابینہ اجلاس میں رکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا کی جانب سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے جس پر جائزہ لینے کیلئے بورڈ بنایا گیا ہے۔

نوازشریف طبی بورڈ

مزید : صفحہ اول