دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب آہنی ہاتھوں سے دیا جائیگا: نیو ل چیف 

    دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب آہنی ہاتھوں سے دیا جائیگا: نیو ل چیف 

  



اسلام آبا د(آن لائن)ُپاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس کے دوران خطے کی موجود ہ صورتحال، قومی سلامتی، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں، ٹروپس کی تربیت اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں، چیف آف دی نیول سٹاف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئیں۔سکیورٹی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے چیف آف دی نیول سٹا ف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جموں کشمیر میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور انسانی حقوق کی پامالی پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مسئلے کے حل ہونے تک کشمیریوں کی جائزجدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔نیول چیف نے پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹائم صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور دشمن کی جانب سے کسی بھی نا خوشگوار کاروائی کا جواب آہنی ہاتھوں سے دیا جائے گا۔

نیول چیف

مزید : صفحہ اول