جسٹس مامون رشید آج چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدہ کا حلف اٹھائینگے 

  جسٹس مامون رشید آج چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدہ کا حلف اٹھائینگے 

  



لاہور نامہ نگار خصوصی)جسٹس مامون رشید شیخ آج یکم جنوری کو لاہور ہائی کورٹ کے 49ویں چیف جسٹس کے طور پر اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی جس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ان سے حلف لیں گے،جسٹس مامون رشید شیخ 19 مارچ 1958 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے،انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج سے وکالت کی ڈگری حاصل کی، بطور وکیل سول، کمرشل، کارپوریٹ اور آئینی مقدمات کی پریکٹس کی،وہ مختلف سرکاری اداروں کے قانونی مشیر بھی رہے، جسٹس مامون رشید شیخ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر فائز رہے، انہوں نے 19 فروری 2010 ء کو بطور ایڈیشنل جج لاہور ہائی کورٹ اپنے عہدہ کاحلف اٹھایا اور 2 سال بعد لاہور ہائی کورٹ کے مستقل جج بنے، جسٹس مامون رشید شیخ نے آئینی، فوجداری، کمرشل، سول اور کارپوریٹ مقدمات سمیت مختلف اہم نوعیت کے مقدمات سنے، انہوں نے 2013 اور 2018 ء کے عام انتخابات کے سلسلہ میں بطور الیکشن ٹریبونل فرائض بھی سرانجام دئیے،انہوں نے مختلف قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں لیکچر دیئے اور مختلف مقامی و عالمی جوڈیشل کانفرنسز سے بھی خطاب کیا۔مامون رشید شیخ اسی سال 18مارچ کو اپنے عہدہ سے ریٹائر ہوجائیں گے،وہ 2ماہ 18دن چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ رہیں گے،جس کے بعد امکان ہے کہ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔

جسٹس مامون رشید شیخ 

مزید : صفحہ اول