حکمرانوں کوناکامیاں تسلیم، جھوٹ اور یوٹرن لینا بند کرنا پڑیگا
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نئے سال میں استحکام پاکستان کیلئے حکمرانوں کو جھوٹ بولنا بند کرنا ہو گا یوٹرن لینا بھی بند کرنا پڑے گا اور سب سے بڑی بات یہ کہ اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرتے ہوئے خود ہی حکمرانوں کو اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئے اس طرح سے ملک میں استحکام پاکستان آ جائے گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی پالیسوں سے ملک میں عدم استحکام کی کیفیت ہے انہوں نے اپنی ناکام معاشی پالیسوں سے ملک کو ایک کباڑ خانے میں بدل دیا ہے۔
خرم دستگیر