لاہور کے ٹاپ ٹین ملزموں کی فہرست ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور کے ٹاپ ٹین ملزموں کی فہرست ہائی کورٹ میں چیلنج

  



لاہور نامہ نگار خصوصی)لاہور کے ٹاپ ٹین ملزموں کی فہرست کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے،اس سلسلے میں خواجہ عقیل احمد عرف گوگی بٹ کی طرف سے دائر درخواست پر مسٹر جسٹس طارق عباسی نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6جنوری تک جواب طلب کرلیاہے۔ٹاپ ٹین میں مبینہ طور پر پہلے نمبر پر آنے والے گوگی بٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ زمین کے کسی قبضے میں ملوث نہیں اورنہ ہی ان کے خلاف بھتہ لینے کا کوئی مقدمہ درج ہے، پہلے سے موجود مقدمات میں بری ہو چکا ہوں، کسی بھی عدالت میں درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ زیرسماعت نہیں،اس کے باجود انہیں ٹاپ ٹین ملزموں کی فہرست میں شامل کیا گیاہے،درخواست میں ان کا نام بڑے ملزموں میں شامل کرنے کے اقدام کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں عبوری دادرسی کے طور پر استدعا کی گئی ہے کہ اس کیس کے حتمی فیصلے تک ٹاپ ٹین کی فہرست کو معطل کیا جائے۔

ٹاپ ٹین فہرست

مزید : صفحہ آخر