عدالت عالیہ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی تبدیل چیف جسٹس مامون رشید نئے سربراہ مقرر

عدالت عالیہ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی تبدیل چیف جسٹس مامون رشید نئے سربراہ مقرر

  



لاہور نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے انتظامی امور چلانے کیلئے قائم عدالت عالیہ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی تبدیل ہوگئی، لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہوگا کہ ایک خاتون جج ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی رکن ہوں گی،نئے چیف جسٹس مامون رشید شیخ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،یہ کمیٹی چیف جسٹس سمیت لاہور ہائی کورٹ 7سینئر ترین ججوں پر مشتمل ہے،خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک اس کمیٹی کی رکن ہوں گی، اس سے قبل جسٹس فخر النساء کھوکھر لاہور ہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کی رکن رہ چکی ہیں،لاہور ہائی کورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی چیف جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمدقاسم خان،جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی، جسٹس محمد امیر بھٹی،جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل ہوگی۔

ایڈمنسٹریشن کمیٹی

مزید : صفحہ آخر