جسٹس شاہد مبین بھی ریٹائر ڈ،ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 43 رہ گئی

جسٹس شاہد مبین بھی ریٹائر ڈ،ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 43 رہ گئی

  



لاہور نامہ نگار خصوصی)سال 2019ء کے آخری روز لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دو جج صاحبان اپنے عہدہ سے ریٹائر ہوگئے،مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان یکم جنوری سے 31دسمبر تک پورا ایک سال لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہے،لاہور ہائی کورٹ کے گزشتہ روز ریٹائر ہونے والے دوسرے جج جسٹس شاہد مبین ہیں،جسٹس شاہد مبین کو چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان اور برادر ججوں نے گلدستہ دے کر رخصت کیاجبکہ جسٹس سردار محمد شمیم خان کو نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ اور عدالت عالیہ کے دیگر ججوں نے رخصت کیا،اس موقع پر گروپ فوٹو بھی بنائے گئے،چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان اور جسٹس شاہد مبین کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں جج کی تعداد 43 رہ گئی ہے جبکہ ججوں کی خالی اسامیوں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔

جسٹس شاہد مبین

مزید : صفحہ آخر


loading...