علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، 2020 ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی تکمیل کا سال قرار 

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، 2020 ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی تکمیل کا سال قرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)تعلیم کے معیار کو اپ گریڈ کرنے،طلبہ سے متعلقہ امور میں شفافیت لانے، کیلنڈر کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کی تکمیل کو یقینی بنانے اور مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ا نتظامی ٗ مالی اور تعلیمی خدمات کو بتدریج مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے یعنی ڈیجٹلائزیشن کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ٗ یونیورسٹی کے ایک سینئر آفیسر نے سال 2020ء کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی تکمیل کا سال قراردیا ہے۔ ڈیجٹلائزیشن کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کی مجموعی امور میں شفافیت لانا اور طلبہ کو تیز تر بنیادوں پر بہترین خدمات کی فراہمی ہے۔ہدف کے حصول کے لئے دنیاکی دیگر اوپن یونیورسٹیوں کے ماڈلزاور طریقہ کار کو مد نظر رکھا جارہا ہے۔
اوپن یونیورسٹی 

مزید :

صفحہ آخر -