ناسا نے 2020ء کی مریخی  گاڑی کی رونمائی کر دی

      ناسا نے 2020ء کی مریخی  گاڑی کی رونمائی کر دی

  



کیلیفورنیا(آئی این پی)اگلے سال مریخ پر جانیکے لیے ناسا کی جدید ترین گاڑی، مارس 2020 روور کو پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعے کو ہونے والی ایک تقریب میں صحافیوں کو مدعو کرکے اس مریخی سواری کا تعارف کروایا گیا ہے۔لاس اینجلس کے نزدیک جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے انتہائی صاف ستھرے بند کمرے میں یہ سواری اب بھی موجود ہیں جس پر گزشتہ ہفتے کئی طرح کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ مارس 2020 روور اگلے سال جولائی میں مریخ کی جانب بھیجی جائے گی اور سات ماہ بعد فروری 2021 میں وہ مریخ پر جا اترے گی۔ اس طرح مریخ پر پہنچنے والی یہ پانچویں روبوٹک گاڑی بھی ہوگی۔مشن کے نائب صدر میٹ ویلس نے بتایا کہ اس پر انتہائی حساس اور جدید آلات نصب ہیں جو مریخ پر نہ صرف زندگی کی تلاش میں مدد دیں گے بلکہ وہاں کی ارضیاتی اور کیمیائی ساخت کے بارے میں ہماری معلومات میں اضافہ کریں گے۔ یہ معلومات انسانوں کو مریخ بھیجنے میں مددگار ہوں گی کیونکہ چاند کی تسخیر کے بعد ناسا سمیت کئی ادارے مریخ پر انسانی قدم ثبت کرنا چاہتے ہیں۔اس جدید ترین گاڑی میں 23 کیمرے  اور دو حساس مائیک لگائے گئے ہیں  جو کانوں کی طرح مریخی آواز سنیں گے۔ روور دیکھنے میں ایک چھوٹی کار کی جسامت جیسا ہے اور 24 گھنٹے میں 180 میٹر ہی آگے جاسکے گی۔ روور کو توانائی پہنچنانے کے لیے اس میں جدید ترین ایٹمی ری ایکٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔مارس روور میں نصب روبوٹ بازو مریخی سطح کھود کر اس کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ناسا 

مزید : صفحہ آخر


loading...