سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار،ڈالر کی قدر میں 6پیسے کمی، سونا 500روپے تولہ مہنگا

سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار،ڈالر کی قدر میں 6پیسے کمی، سونا 500روپے تولہ مہنگا

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس میں 152.55پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں کو 24 ارب 26کروڑ23لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس 40997.50پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیاتاہم  تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس152.55پوائنٹس کی کمی سے40735.08پوائنٹس پر بند ہوا۔ودسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں 6پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید154.90روپے سے گھٹ کر154.84روپے اورقیمت فروخت155روپے سے گھٹ کر154.94روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 154.70روپے اور قیمت فروخت155روپے مستحکم رہی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10ڈالر بڑھ کر1522ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی جس سے مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا500 روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 88400ر وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 430روپے کے اضافے سے بڑھ کر75790روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ/ڈالر/سونا

مزید : صفحہ آخر


loading...