گورو گوبندسنگھ کے جنم دن کی تقریبات 3جنوری سے گورو دواہ کرتار پور میں منعقد ہوں گی

      گورو گوبندسنگھ کے جنم دن کی تقریبات 3جنوری سے گورو دواہ کرتار پور میں ...

  



لاہور(فلم رپورٹر)سکھ مذہب کے دسویں گورو گوبندسنگھ کے جنم دن کی تقریبات 3جنوری سے گورو دواہ کرتار پور نارووال میں منعقد ہوں گی مرکزی تقریب 5جنوری کو منعقد ہو گی۔تقریبات میں 2ہزار مقامی سکھ شرکت کریں گے،گورو دوارہ دربار صاحب مذہبی تقریبات کے دوران عام سیاحوں کے لیے بند رہے گا جبکہ بھارت سے سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کے لئے آئیں گے۔ اکھنڈ پاٹھ صاحب کی تقریبات 3جنوری سے شروع ہوں گی جبکہ جنم دن کی مرکزی تقریب 5جنوری کو گورو دوارہ کرتار پور صاحب میں منعقد ہو گی۔ترجمان بورڈ کے مطابق جنم دن کی تقریبات کے لیے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کے احکامات کے مطابق تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تقریبات

مزید : صفحہ آخر