کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا،گورنر پنجاب

    کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا،گورنر ...

  



لاہور(این این آئی)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہم ایک منٹ کیلئے بھی خود کو کشمیر یوں سے جد ا نہیں کرسکتے اوران کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں، کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا، انشاء اللہ 2020 پاکستان میں ترقی،امن واستحکام اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا،حکومت گورننس کو مزید فعال، معیشت مستحکم اور تجارتی ماحول کو ساز گار بنا رہی ہے۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری،شعیب احمد صدیقی اور آجاسم شر یف سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے کامیاب نوجوان پروگرام،صحت کارڈ،پناہ گاہ،نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم سمیت عوامی فلا ح وبہبود کے درجنوں پروگرام شروع کر کے عوام دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے اور ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور یہ نیا سال بھی پاکستان کیلئے ہر لحاظ سے کامیاب سال ثابت ہوگا اور معاشی میدان میں بھی ہم آگے بڑ ھیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سر حدو ں کی حفاظت کیلئے جس طر ح جانوں کی قر بانیاں دے رہی ہیں پوری قوم افواج پاکستان اور اس کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہی کر نا پڑ یگا۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر