کمزور طبقات کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی جیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا 

 کمزور طبقات کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتی جیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ معاشرے کے کمزور اورپسے ہوئے طبقات کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، خواجہ سراؤں کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اجراء نئے پاکستان کا  وہ رخ ہے جس کا پرچار ضروری ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ٹرانسجینڈرایکٹ مجریہ 2018ء کے تحت تمام خواجہ سراوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ سراؤں کیلئے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے نظام کوسہل بنایا گیاہے اور نادرا میں رجسٹریشن کے بعد انہیں کارڈ باآسانی مل سکیں گے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اب تک 68 لاکھ شہریوں کی ہیلتھ انشورنس کی جا چکی ہے۔ 
ڈاکٹر ظفر مرزا 

مزید :

صفحہ آخر -