نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پر تیزی سے پیشرفت جاری، محمود الرشید

  نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پر تیزی سے پیشرفت جاری، محمود الرشید

  



لاہور(این این آئی)چین اور سعودی عرب کے سرمایہ کارنیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت پنجاب میں 50ہزار گھروں کی تعمیر کریں گے جس کیلئے ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے۔ اس سلسلہ میں چین اورسعودی سرمایہ کاروں نے لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیمیکل امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز کے چیئرمین راؤ خورشیدعلی خان کے ہمراہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید سمیت دیگر سے ملاقات کی۔ چین اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ میاں محمود الرشید نے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے پر اظہار تشکرکرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں، نہ صرف مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی بلکہ غیر ملکی بھی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے سرمایہ کاروں کو بتایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق بے گھر افراد کو اپنی چھت مہیا کی جائے گی۔

محمودالرشید

مزید : صفحہ آخر