مالی سال کے پہلے6ماہ میں 2080ارب ٹیکس وصول کیا،شبر زیدی

مالی سال کے پہلے6ماہ میں 2080ارب ٹیکس وصول کیا،شبر زیدی

  



اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے6ماہ میں 2080ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 16فیصد زائد ہیں۔ منگل کے روز اپنی ٹویٹ میں شبر زیدی نے ٹیکس وصولوں کو حوصلہ افزا قرار دیئے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں 2080ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں اسی مدت کے دوران 1748ارب روپے ٹیکس وصول ہوا تھا، پہلی ششماہی میں ٹیکس وصولیاں گزشتہ سال کی نسبت 16فیصد زائد رہی ہیں۔

شبرزیدی

مزید : صفحہ آخر


loading...