مسلم لیگ ن کے رہنما و سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی 72 برس کے ہوگئے
جہانیاں (این این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما و سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی 72 برس کے ہوگئے یکم جنوری 2020ء بدھ کو ان کی 72ویں سالگرہ منائی جائے گی،اس سلسلے میں جہانیاں،مخدوم رشید،ٹھٹھہ صادق آباد،ملتان سمیت مختلف شہروں میں ان کی سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں کیک کاٹے جائیں گے اور مخدوم جاوید ہاشمی کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔مخدوم جاوید ہاشمی یکم جنوری1948ء کو جہانیاں کے ملحقہ قصبہ مخدوم رشید میں پیدا ہوئے انہوں نے ابتدائی تعلیم جہانیاں میں حاصل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی۔زمانہ طالب علمی سے مخدوم جاوید ہاشمی نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا،وہ جہانیاں سے تین مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ وہ اب تک نو مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔انہوں نے ملکی سیاسی حالات پر متعدد کتب بھی تحریر کی ہیں جن میں ہاں میں باغی ہوں،تختہ دار کے سائے تلے،زندہ تاریخ قابل ذکر ہیں۔
جاوید ہاشمی