عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کاآج91واں یوم پیدائش منایاجائیگا

عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کاآج91واں یوم پیدائش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہانیاں (این این آئی) عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا91واں یوم پیدائش یکم جنوری2020ء بدھ کو منایاجائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔عبدالستار ایدھی یکم جنوری1928ء کو بھارت کے شہر گجرات کے علاقہ کاٹھیا وار میں پیدا ہوئے ان کے والد عبدالشکور ایدھی ممبئی میں کاروبار کرتے تھے قیام پاکستان کے بعد عبدالستار ایدھی کراچی منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے خدمت خلق کا آغاز کیاانسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فاؤنڈیشن کے400سے زائد مراکز کام کررہے ہیں۔25جنوری2013ء کو وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے اور8جولائی2016ء کو 88برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ایدھی پیدائش

مزید :

صفحہ آخر -