اپوزیشن غریبوں کو چھت فراہم کرنے پر منفی سیاست نہ کرے، فیاض چوہان 

اپوزیشن غریبوں کو چھت فراہم کرنے پر منفی سیاست نہ کرے، فیاض چوہان 

  



لاہور(فلم رپورٹر)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن غریب اور نادار لوگوں کو کھانا اور چھت فراہم کرنے پر منفی سیاست سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں غریبوں پر سیاست نہیں انکی خدمت کرنے آئی ہے۔ حکومت کی جانب سے بے گھر اور بے سہارا لوگوں کے لئے پناہ گاہیں قائم کرنے کے منصوبے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شدید سردی کے موسم میں پناہ گاہوں کا قیام وزیرِ اعظم عمران خان کی انسان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب میں بزدار حکومت وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بڑے شہروں میں پناہ گاہیں قائم کر رہی ہے جس سے ہزاروں نادار اور بے چھت لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر لاہور میں پانچ پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جن میں امسال تقریباً سوا لاکھ بے آسرا لوگوں نے قیام و طعام کیا۔ وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات پر لوگوں کو پناہ گاہوں میں لانے کے لیے شٹل سروس بھی کام کر رہی ہے۔ 

فیاض چوہان

مزید : صفحہ آخر


loading...