حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر  وزیر اعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی

حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر  وزیر اعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی

  



 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر کیلئے اسٹریٹجی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر کے لیے وزیر اعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں اسد عمر، بابر اعوان، شفقت محمود، مراد سعید اور معید یوسف کو شامل کیا گیا۔یہ کمیٹی سال 2020 میں میڈیا اسٹریٹجی کے لیے سفارشات بھی طے کریگی جنھیں وزیر اعظم کی زیر صدارت آیندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

تشہیر کمیٹی

اسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر نے مالی سال 2018-19کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا نے کی آخری تاریخ میں 31جنوری تک توسیع کردی۔ ایف بی آر کی جانب سے اس سے قبل 31دسمبر 2019ء کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔  جاری نوٹیفیکیشن کے   مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مالی سال 2018-19کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31دسمبر 2019مقرر تھی۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور تاجر تنظیموں کی طرف سے درخواستوں اور تاجروں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ رواں سال 31جنوری تک بڑھا دی ہے۔

تو سیع

مزید : صفحہ آخر


loading...