بجلی چوری کی روک تھام کیلئے مجوزہ قانون میں ترمیم کا آرڈیننس جاری 

  بجلی چوری کی روک تھام کیلئے مجوزہ قانون میں ترمیم کا آرڈیننس جاری 

  



اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے مجوزہ قانون میں ترمیم بارے آرڈیننس جاری کردیاہے۔ آرڈیننس میں بجلی چوری کو مجرموں کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں گے تاہم پولیس کو براہ راست بجلی چوری پر ازخود ایکشن لینے سے روک دیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان پینل کوڈ ایکٹ 1860میں ایک نئی دفعہ کا اضافہ کردیاگیا ہے۔ اس دفعہ 460 شق کے ذریعے بجلی چوری کو قابل جرم قراردیاگیاہے اور  ڈیسکو کمپنی گریڈ 17کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بجلی چوری کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف مقدمہ دائر کرسکیں گے اور بجلی کی روک تھام کر سکیں گے۔

آرڈیننس جاری 

مزید : صفحہ آخر