2019ء اختتام پذیر، لاہور کی ماتحت عدالتوں میں پونے چار لاکھ سے زائد مقدمات التوا کا شکار

  2019ء اختتام پذیر، لاہور کی ماتحت عدالتوں میں پونے چار لاکھ سے زائد مقدمات ...

  



لاہور(کامران مغل)2019ء بھی اختتام پذیر ہو گیا لیکن مقدمات کا بوجھ عدالتوں سے کم نہ ہو سکا، گزشتہ سال مختلف ایشوز پروکلاء کی ہڑتالیں بھی سائلین کوبروقت انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ کا باعث بنی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق سال 2019ء میں لاہورکی سول کورٹس میں ایک لاکھ 54ہزار314جبکہ مجسٹریٹس کی عدالتوں میں ایک لاکھ 94ہزار983 کیسزتاحال زیرالتواء رہے، عدالتی ذرائع کے مطابق سیشن کورٹ میں سال کے آخر تک کل 27831مقدمات کے چالان زیر التوا ء ہیں۔تفصیلات کے مطابق پراسیکوشن کی جانب سے گزشتہ سال 4710 مقدمات کے چالان سیشن کورٹ کی عدالتوں میں سماعت کیلئے بھجوائے گئے،جس میں صدر ڈویژن نے 1050،سٹی ڈویژن 1260ماڈل ٹاؤن ڈویژن 1190اور کینٹ ڈویژن نے 1210 چالان عدالتوں میں بھجوائے۔

ماتحت عدلیہ

مزید : صفحہ آخر


loading...