کروڑوں کی گندم غائب ہوگئی ذمہ دار کون ہے،سپریم کورٹ
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت عدالت عظمیٰ نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملامین پر سٹور سے کروڑوں روپے کی گندم غائب کرنے کا الزام تھا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ کروڑوں روپے کا حکومتی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے،آپ کو تو معلوم ہی نہیں ہے کہ آپ نے محکمے میں کیا کرنا تھا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا آپ نے کسی کو ٹھیکے پر کام دے رکھا تھا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو پتہ ہی نہیں چلا اور کروڑوں روپے کی گندم غائب ہو گئی۔ وکیل سابق فوڈ انسپکٹر نے کہاکہ فوڈ انسپکٹرنے وہا ں گارڈ تعینات کیے تھے۔ وکیل سابق فوڈ انسپکٹر نے کہاکہ ایک آفیسر کی جو زمہ داری تھی اس نے وہ پوری کی۔ وکیل سابق فوڈ انسپکٹر نے کہاکہ ٹربیونل نے انکوائرری درست طریقے سے نہیں کی۔ وکیل نے کہاکہ ٹربیونل کو چاییے تھا کہ تمام حقائق کا جائزہ لیتا۔
گندم غائب