اسلام آبادسمیت ملک بھرمیں موسم سرد اور خشک رہے گا

اسلام آبادسمیت ملک بھرمیں موسم سرد اور خشک رہے گا

  



لاہور (نیوز رپورٹر)گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسکردو منفی 21 ڈگری کے ساتھ سرد ترین علاقہ رہا۔بالائی علاقوں میں برف جبکہ میدانی علاقوں میں سرد ہوا ؤں کا راج ہے، ملک بھر میں شدید سردی کے ڈیرے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسکردو منفی 21 ڈگری کے ساتھ سرد ترین علاقہ رہا۔کراچی میں سردی کی حالیہ لہر جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ صبح کے وقت کہر چھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے اور صبح میں دھند ہونے کے باعث اس وقت حدِ نگاہ 2 اعشاریہ 5 کلو میٹر ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 3 جنوری کے بعد بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ادھر اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔لاہور اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی دھند ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ایبٹ آباد اور چکوال میں منفی 2، اسلام آباد میں منفی ایک، پشاور میں 1، مری، راول پنڈی، لاہور، ملتان اور بہال پور میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات

مزید : صفحہ آخر


loading...