انٹر تحصیل کیڈٹ تائیکوانڈو چمپئن شپ 4 جنوری کو ٹیکسلا میں شروع ہوگی

انٹر تحصیل کیڈٹ تائیکوانڈو چمپئن شپ 4 جنوری کو ٹیکسلا میں شروع ہوگی

  



راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر تحصیل کیڈٹ تائیکوانڈو چمپئن شپ 4 جنوری کو ٹیکسلا میں شروع ہوگی۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کاشف جاوید چوہان نے بتایا کہ چمپئن شپ کا مقصد گراس روٹ سطح پر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

نہوں کہاکہ راولپنڈی میں تائیکوانڈو کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ وسائل کی کمی ہے، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے ڈراز کا اعلان 3 جنوری کو کیا جائے گا، چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی