پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائیگا

  پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائیگا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائیگا افتتاحی تقریب 20فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی، فائنل 22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان (آج)بدھ یکم جنوری کوکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ افتتاحی تقریب کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے پی ایس ایل فائیو کا شیڈول تیار کرلیا جس کا اعلان نئے سال کے آغاز پر کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 20فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی جبکہ فائنل 22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شیڈول کیا گیا ہے۔چھ ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور کانٹے دار میچز لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

  سب سے زیادہ میچز کی میزبانی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرے گا۔تمام میچز کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ سندھ کے اعلی حکومتی حکام سے سیکیورٹی سمیت تمام معاملات پر مشاورت کرکے شیڈول کو فائنل کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پہلی بار پاکستان میں ہونے جارہے ہیں، پی سی بی حکام نے ان میچز کو کامیاب بنانے کے لیے بہترین انتظامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی