ندا ڈار کو آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر 2019کی کیپ مل گئی

    ندا ڈار کو آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر 2019کی کیپ مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رانڈر ندا ڈار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی خصوصی کیپ وصول کر لی۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ٹوئٹر پر ندا ڈار کی دو تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں وہ آئی سی سی ویمن ٹی20کی ٹیم آف دی ایئر 2019کی کیپ وصول کر رہی ہیں۔ندا ڈار کو کیپ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے دی۔ندا کا شمار پاکستان کی تجربہ کار ویمن کرکٹرز میں ہوتا ہے اور آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔آف اسپنر ندا ڈار 96ٹی ٹوئنٹی اور 71ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 88وکٹیں لینے والی کھلاڑی ہیں۔