2019، بابر اعظم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20فارمیٹ کے ٹاپ سکورررہے

2019، بابر اعظم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20فارمیٹ کے ٹاپ سکورررہے

  



لاہور(آئی این پی)2019میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹونٹی فارمیٹ کے ٹاپ سکورررہے۔بابراعظم نے 2019کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 6میچوں کی11اننگزمیں 68.44کی اوسط سی616رنزبنائے جن میں 3سنچریاں اور3نصف سنچریاں شامل ہیں ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور104رنزہے۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے میچوں کی20اننگزمیں 60.66کی اوسط سی1092رنزبنائے جن میں 3سنچریاں اور6نصف سنچریاں شامل ہیں اوران کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور115رنزہے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بابراعظم نے10اننگزمیں 41.55کی اوسط سی374رنزبنائے جن میں 4نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور90ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...