وزیراعظم کا پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ،مختلف شعبوں،وارڈز کا معائنہ

    وزیراعظم کا پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ،مختلف شعبوں،وارڈز کا معائنہ

  



اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ، مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان نے پولی کیلنک ہسپتال کا اچانک دورہ کیاہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے پولی کلینک ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی۔ پولی کلینک کی سربراہ نائلہ اسرار نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم دورہ

مزید : علاقائی