مانگا منڈی، ایک ہفتہ میں ڈکیتی کی 6وارداتیں، کروڑوں کا نقصان

مانگا منڈی، ایک ہفتہ میں ڈکیتی کی 6وارداتیں، کروڑوں کا نقصان

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی ایک ہفتہ میں ڈکیتی کی 6وارداتوں میں مبینہ طور پر کڑوروں روپے مالیت کا نقصان مانگامنڈی تین گھروں میں تقریباً25لاکھ روپے کی ڈکیتی آتش اسلحہ سے مسلح 15نامعلوم ڈاکو عشاء کی نماز کے بعد تین گھروں کا صفایا کرکے فرار تھانہ مانگامنڈی کے علاقہ میں 2019میں ڈکیتی چوری کی تقریباً3درجن کے قریب وارداتیں جن میں صرف چند وارداتوں کا مقدمہ درج تھانہ مانگامنڈی پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام وارداتیں کرنے والوں کو کھلی چھٹی کوئی پوچھنے والا نہ ہے ڈاکو بے لگام عوام کا احتجاج تفصیلات کے مطابق مانگا ہٹھاڑ ویڑاں والا کھوہ میں عشاء کی نماز کے بعد ڈاکو گاؤں میں شبیر احمد،ریاض احمد،محمد جمیل کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ پر تشدد کرکے خواتین کے کانوں اور ہاتھوں سے15تولے سونے کے طلائی زیورات اور 8لاکھ روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر تقریباًتین گھنٹے گھروں میں رہنے کے بعد صفایا کرکے شبیر احمد اور سخی ماتم کو رائفل کے بٹ مار کر شدید زخمی کرکے موقع سے فرار ہو گئے 15پر کال چلنے پر ایس پی صدر سرکل رائیونڈ کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی اور انوسٹی گیشن کے انچارج رات12بجے موقع پر پہنچ گئے مگر 36گھنٹے گز جانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

مانگا/ ڈکیتی

مزید : علاقائی


loading...