ٹاپ 10 بدمعاشوں کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ٹاپ 10 بدمعاشوں کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کی جانب سے تیار کردہ ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ بدمعاشوں کی ٹاپ ٹین فہرست میں پہلے نمبر پر شامل گوالمنڈی کے رہائشی گوگی بٹ کے قریبی عزیز خواجہ عقیل احمد نے اپنے وکیل کے ذریعے فہرست کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ فہرست میں گوگی بٹ کو مبینہ طور پر نمبر ون بدمعاش رکھا گیا ہے حالانکہ گوگی بٹ کے خلاف عدالت میں کوئی مقدمہ نہیں، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فہرست سے گوگی بٹ کا نام خارج کیا جائے۔ جس پر عدالت نے 6 جنوری کو لاہور پولیس سے جواب طلب کر لیا ہے۔

ٹاپ ٹین فہرست

مزید : علاقائی


loading...