لاہور میں چوریاں، ڈاکے، شہری لاکھوں روپے، مال سے محروم

لاہور میں چوریاں، ڈاکے، شہری لاکھوں روپے، مال سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے سبحان قریشی کے گھر سے7لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے افتخار کے گھر سے5لاکھ، زیورات اور دیگر سامان،گوالمنڈی میں ڈاکوؤں نے دلاور کے گھر سے5لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، راوی روڈ میں ڈاکوؤں نے عبدالرحمان کے گھر سے5لاکھ، زیورات اور دیگر سامان،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے اسحاق کے گھر سے تین لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے وحید کے گھر سے اڑھائی لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے نوید کی فیملی سے دو لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے فراست کی فیملی سے ایک لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، اچھرہ میں ڈاکوؤں نے جاوید کی فیملی سے ایک لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے فہیم کی فیملی سے ایک لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، ٹاؤ ن شپ میں ڈاکوؤں نے سجاد کی فیملی سے ایک لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، لٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے رجب سے 60 ہزار موبائل فون اور دیگر سامان،ملت پارک میں ڈاکوؤں نے راشد سے 50ہزار، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔ ساندہ اور ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ مزنگ،جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور لوئر مال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

چوریاں ڈاکے

مزید :

علاقائی -