انویسٹی گیشن پولیس ہربنس پورہ کی کارروائی، مغوی بازیاب،ملزمان گرفتار

انویسٹی گیشن پولیس ہربنس پورہ کی کارروائی، مغوی بازیاب،ملزمان گرفتار

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس ہربنس پورہ نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی نوجوان بازیاب کر لیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق4 ملزموں نے 2 روز قبل21سالہ شاہ زیب کو 8لاکھ روپے تاوان کے لئے اغوا کیا تھا۔ ہربنس پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں مرکزی ملزم محمد شہباز، ولید سرفراز، محمد عمیر اورحمزہ سجاد شامل ہیں۔ ملزموں کا سراغ لگانے کیلئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور فون کالز ریکارڈ کا استعمال کیا۔

مغوی بازیاب

مزید : علاقائی


loading...